بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

ماں پر تشدد، بیٹے کی اہلیہ نے نند اور ساس پر سنگین الزام لگا دیا

Iqra Khan Iqra Khan
81 Views 0 2 ہفتے
ماں پر تشدد، بیٹے کی اہلیہ نے نند اور ساس پر سنگین الزام لگا دیا
Express News , Twitter
Posted at 22 جولائی-2020

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں نہایت ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں بیٹا اپنی ماں پر تشدد کرتا دکھائی دیتا ہے۔

ارسلان کی بہن کا کہنا ہے کہ میرے بھائی نے اپنے سسرال والوں سے مل کر ہم پر تشدد کیا۔ہم نے پولیس میں درخواست لیکن پولیس نے میرے بھائی کو تھوڑی دیر بعد چھوڑ دیا۔ ہمیں انصاف دیا جائے۔

تشدد کا نشانہ بننے والی ماں اور اس کی بیٹی کا بیان بھی سامنے آیا تاہم اب تشدد کرنے والے ارسلان کی اہلیہ کے موقف پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی ساس اور بہو پر سنگین الزامات لگا دیئے ہیں ۔

تشدد کرنے والے ارسلان کی اہلیہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زوبیا میر میرے شوہر کی سوتیلی بہن ہے ، یہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے پراپیگنڈہ جاری ہے ، یہ گھر میرے شوہر کے نام پر ہے.

ارسلان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جھوٹ لکھاہے کہ ہم گھر سے پراپرٹی کے دستاویزات اور پیسے لے کر بھا گ گئے ہیں ، یا ہم نے پیسے چوری کیے ہیں ، میں آپ کو ایک ایک ثبوت دوں گی اور تمام پراپرٹی کے دستاویز بھی اپ لوڈکروں گی ، گھر میرے شوہر محمد ارسلان کے نام پر ہے ۔

ارسلان کی اہلیہ جن کا نام سوشل میڈیا پر بسمہ بتایا جارہاہے نے کہا کہ زوبیا میر پراپیگنڈہ کروا رہی ہے ، کیونکہ وہ میری سوتیلی نند ہے ، وہ میرے شوہر سے گھر لینا چاہتی ہے ، میڈیا اگر میرے گھر آنا چاہتا ہے تو آئے میں آپ کو اپنا ایڈریس بتا دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہآپ آئیں اور دیکھیں کہ میری ساس کو ایک سٹیٹس تک بھی ڈالنا نہیں آتا اور یہ سب زوبیا ہی کر رہی ہے تاکہ وہ ہمارا گھر حاصل کر سکے ۔

بسمہ نے کہا کہ اتنی سوجھ بوجھ تو سب میں ہوتی ہے کہ ایک بچی اپنی ماں کو بچائے گی یا پھر ویڈیو بنائے گی ، ویڈیو پوری کیوں نہیں دکھائی گئی ، پوری لڑائی کیوں نہیں دکھائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں اب پوری ویڈیو اپ لوڈ کروں گی ، زوبیا میر اوپر سے اپنے موبائل کا کیمرہ چلا کر آئی ۔ میرے شوہر نے اپنے ہوش اور حواس کھو کر ماں پر ہاتھ اٹھایا ہے ۔

خاتون کا کہناتھا کہ میں چھ ماہ کی حاملہ ہوں ، میں اپنی الٹرا ساونڈ کی رپورٹ اپ لوڈ کروں گی ، میری ڈیڑھ سال کی بیٹی ہے ، انہوں نے مجھے مارا اور میرے جسم پر مخصوص حصوں پر حملہ کیا ، میرے شوہر نے مجھے اور میری بچی کو بچانے کیلئے سب کچھ کیا ۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں اہلیہ کے ساتھ مل کر بیٹے کی ماں اور بہن پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ کروادیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق صادق آباد کے علاقے ڈھوک علی اکبر کری روڈ کی رہائشی مسماتہ گلنار بی بی کا بیٹا ارسلان اور بہو بسمہ جو والدین سے الگ رہتے ہیں والدین سے ملنے کیلئے انکے گھر آئے جہاں ارسلان کی ہمشیرہ اور اسکی اہلیہ کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ گئی اور جھگڑا شروع ہوگیا۔

اس دوران بیٹا ارسلان بھی درمیان میں کود پڑا اور اہلیہ کے ساتھ مل کر والدہ گلنار بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گھر میں کسی فرد نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک اور سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے نوٹس لیکر پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔

ایس ایچ او صادق آباد طاہر ریحان کا کہنا تھا کہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون گلنار بی بی کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزمان ارسلان اور اسکی اہلیہ کہ گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس ایچ او صادق آباد معاملہ بظاہر گھریلو تنازعے کا شاخسانہ محسوس ہوتا ہے تاہم تفتیش میں صورتحال مزید واضح ہوگی۔

دوسری جانب ایف آئی آر میں گلنار بی بی نے موقف اختیار کیا کہ بہو بسمہ اور بیٹا ارسلان آٰئے روز جھگڑا کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی دونوں نے دھکے دیئے اور مارپیٹ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایس پی راول رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور والدہ پر بیہمانہ تشدد کرنے والے بیٹے اور اسکی اہلیہ کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا جن کی گرفتاری کے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

ماں باپ نے 10سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

بہاولپور میں مبینہ طور پر ماں نے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے 10سالہ بیٹے کو آگ…

1 دن
ماں باپ نے 10سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

راستہ نہ دینے پرتلخ کلامی میں ایک شخص ہلاک ہو گیا

کراچی کے علاقہ گلشن اقبال ضیا کالونی میں راستہ نہ دینے پر جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک…

4 دن
راستہ نہ دینے پرتلخ کلامی میں ایک شخص ہلاک ہو گیا

گونگی بہری 11سالہ بچی سے زیادتی، پولیس کا میڈیکل کرانے سے انکار

سندھ کے ضلع بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں بااثر شخص کی جانب سے گونگی بہری لڑکی…

5 دن
گونگی بہری 11سالہ بچی سے زیادتی، پولیس کا میڈیکل کرانے سے انکار

جنگل کے تنازع پر فائرنگ میں 10 افراد جاں بحق

دیربالا کے علاقے چراگلئی میں جنگل کے تنازع پر فائرنگ میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈی…

7 دن
جنگل کے تنازع پر فائرنگ میں 10 افراد جاں بحق

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

11 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

11 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

12 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

13 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے