بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے چار ملزم گرفتا

Iqra Khan Iqra Khan
61 Views 0 2 ہفتے
نامعلوم افراد کا مولانا علامہ ناصر مدنی پر اغوا کر کے بہیمانہ تشدد
geo news, Siasat
Posted at 18 مارچ-2020

مولانا ناصر مدنی کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے والے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

چار ملزمان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے مولانا ناصر کو سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان کو گجرات سے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔

گرفتار ملزموں نے مولانا ناصر مدنی کو کھاریاں میں مدعو کیا تھا۔ انھیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزموں میں غلام ربانی، علی عباس، ناظم حسین اور آصف اقبال شامل ہیں۔

پاکستان کے نامور خطیب مولانا علامہ ناصر مدنی کو نا معلوم فراد نے اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کے سبب علامہ ناصر مدنی کی حالت غیر ہوگئی۔ جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

عالم دین مولانا ناصر مدنی تھانہ مزنگ میں نومعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ درخواست میں انہوں نے مو قف اپنایا کہ نامعلوم افراد انہیں مزنگ سے اغوا کر کے کھاریاں لے گئے اور ان سے بھتہ مانگا اور برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے بھی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ہوم سیکرٹری کو بھی درخواست دی تھی لیکن تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست مل چکی ہے، طبی ملاحظے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

علامہ ناصر مدنی نے اپنے وکیلوں کے ہمراہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تشدد سے جسم پر پڑنے والے نشانات دکھاتے ہوئے کہا کہ اغوا کاروں کی جانب سے مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں کہ جس دن آپ میڈیا کے سامنے گئے تو وہ آپ کی زندگی کا آخری دن ہوگا جبکہ اغواکاروں نے مجھ سے دو سادہ کاغذوں پر سائن کرواتے ہوئے میری ویڈیو بھی بنائی۔

انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس گلزار احمد سے مطالبہ کیا کہ ان لوگوں سے میری جان و مال کا تحفظ کیا جائے جبکہ مجھے فوری طور پر انصاف بھی مہیا کیا جائے۔

علامہ ناصر مدنی نے کہا کہ میری جان کو خطرہ لاحق ہونے کی وجہ سے مجھے سکیورٹی فراہم کی جائے جو کہ کسی بھی ریاست کے عام شہری کا بنیادی حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے علامہ ناصر مدنی پر تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کرنے والوں کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے جبکہ ناصر مدنی پر تشدد کے واقعے کے حوالے سے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مردان میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔…

2 دن
بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ…

لاہور۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی جیلوں میں 46 ہزار قیدی مختلف مقدمات میں…

2 دن
پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ہو سکا

پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

پاک پتن میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔…

3 دن
پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے باوجود شادی کرنے پر مظفر گڑھ…

5 دن
لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے