بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

08-August-2020

بھائیوں نے نو بیاہتا بہن اوربہنوئی کو قتل کردیا

Iqra Khan Iqra Khan
49 Views 0 2 ہفتے
بھائیوں نے نو بیاہتا بہن اوربہنوئی کو قتل کردیا
PakWheels
Posted at 25 جولائی-2020

کراچی کے علاقہ ناظم آباد میں بھائیوں نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بہن اور اس کے شوہر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد میں گزشتہ رات نوبیاہتا جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، لڑکی نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف ایک ادھیڑ عمر شخص سے خفیہ شادی کی جس پر لڑکی کے بھائیوں نے واردات کی جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق مقتولہ عائشہ کا اصل نام حنا ہے جس کا کچھ عرصہ قبل مقتول سلیم سائیں کے اورنگی ٹاون میں واقع آستانے پر اپنی ماں کے ساتھ آنا جانا شروع ہوا جہاں سلیم سائیں نے حنا سے تعلقات استوار کئے اور اسے محبت کے جال میں پھنسا لیا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ پہلے سے شادی شدہ سلیم سائیں نے 35 سالہ حنا سے اس کے گھر والوں کی مرضی کے خلاف خفیہ شادی کی اور اسے عائشہ بی بی کا نام دے کر کرائے کے مکان میں رکھا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق جس مکان میں واردات ہوئی وہاں رہائش پذیر خاتون نے شور شرابے کی آواز سن کر اپنے شوہر کو آگاہ کیا جنہوں نے ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا اور ڈکیتی کی واردات سمجھ کر نیچے جا کر دیکھا تو گھر کے دونوں مکین خون میں لت پت پڑے تھے، اسی پڑوسی نے ہی پولیس کو آگاہ کیا۔

ایس ایس پی عارف راو کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات کے بعد رضویہ سوسائٹی پولیس نے مقتولہ حنا کے دو بھائیوں آصف اور اشرف کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کے اس عمل سے ان کی خاندان میں بدنامی ہوئی، اس پر انہوں نے ان کے اس خفیہ گھر کا سراغ لگایا اور گزشتہ رات اس وقت واردات کی جب علاقے میں بجلی نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں

ماں باپ نے 10سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

بہاولپور میں مبینہ طور پر ماں نے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے 10سالہ بیٹے کو آگ…

4 دن
ماں باپ نے 10سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

راستہ نہ دینے پرتلخ کلامی میں ایک شخص ہلاک ہو گیا

کراچی کے علاقہ گلشن اقبال ضیا کالونی میں راستہ نہ دینے پر جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک…

6 دن
راستہ نہ دینے پرتلخ کلامی میں ایک شخص ہلاک ہو گیا

گونگی بہری 11سالہ بچی سے زیادتی، پولیس کا میڈیکل کرانے سے انکار

سندھ کے ضلع بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں بااثر شخص کی جانب سے گونگی بہری لڑکی…

1 ہفتہ
گونگی بہری 11سالہ بچی سے زیادتی، پولیس کا میڈیکل کرانے سے انکار

جنگل کے تنازع پر فائرنگ میں 10 افراد جاں بحق

دیربالا کے علاقے چراگلئی میں جنگل کے تنازع پر فائرنگ میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈی…

1 ہفتہ
جنگل کے تنازع پر فائرنگ میں 10 افراد جاں بحق

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 دن
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 دن
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے