بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

ذخیرہ اندوزی کرنے پر 3 سال کی سزا ہوگی

Iqra Khan Iqra Khan
60 Views 0 1 مہینہ
ذخیرہ اندوزی کرنے پر 3 سال کی سزا ہوگی
ARY news
Posted at 22 اپریل-2020

پنجاب میں انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس نافذ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی پر 3 سال سزا ہو گی۔ علاوہ ازیں ذخیرہ کی گئی اشیا ضبط کر لی جائیں گی اور ان کی مالیت کا 50 فیصد جرمانہ بھی ہو گا۔

پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کسی بھی جگہ بغیر وارنٹ چھاپے مار سکتے ہیں۔ ذخیرہ اندوزی کے کیس میں سپیشل مجسٹریٹ 30 دن کے اندر فیصلہ سنائیں گے۔

انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس کے مطابق سزا کے خلاف 30 دن کے اندر سیشن جج کی عدالت سے رجوع کیا جا سکے گا، سیشن جج بھی اپیل پر 30 دن کے اندر فیصلہ سنانے کے پابند ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق ضبط شدہ مال ڈپٹی کمشنرز نیلام کرنے کے مجاز ہوں گے، نیلامی سے حاصل شدہ رقم منافع بخش بینک اکاونٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ غلط بیانی کرنے والے ڈیلر، سٹاکسٹس کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی آرڈیننس کے اطلاق کی حامل اشیا کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ مجموعی طور پر 41 اشیا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف آرڈیننس کا اطلاق ہوگا۔

آٹا، چینی، گھی، دالوں، چائے، چینی، پاوڈر ملک، بچوں کا دودھ، ایڈیبل آئل، فروٹ جوسز ، نمک، آلو، پیاز، دالیں، مچھلی، بڑا اور چھوٹا گوشت، انڈے ، گڑ، مصالحہ جات، سبزیاں، کیروسین آئل، ماچس، کوئلہ، کیمیکل فرٹیلائزر ذخیرہ کرنے پر پابندی ہوگی۔

پولٹری فوڈ، سیمنٹ، پھٹی، ہر طرح کے کاٹن کے بیج، کاسٹک سوڈا ، پیسٹیسائڈز، گندم کا آٹا، فیس ماسک، این 95 ماسک، سینٹی ٹائزر ، زمین صاف کرنے والی آئٹمز، الکوحل ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مشکل کی گھڑی میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کا اجرا ہوگیا ہے، آرڈیننس کا فوری طور پر صوبہ بھر میں اطلاق ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سال قید ہوگی۔

متعلقہ خبریں

شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔…

4 گھنٹے
شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

لاہور میں کوڑادان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد ہوئی ہیں، دھڑ کی تلاش کی جا رہی ہے۔…

11 گھنٹے
لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

ملک ریاض کی بیٹی کا شوہر سے تعلقات کے الزام پر اداکارہ…

معروف اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان حال ہی میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن…

2 دن
ملک ریاض کی بیٹی کا شوہر سے تعلقات کے الزام پر اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد

گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

قصور کی تحصیل پتوکی کے پھاٹک پر گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے…

3 دن
گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

تازہ ترین

شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔…

4 گھنٹے
شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر…

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن…

4 گھنٹے
کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر لی

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

3 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

3 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے