بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

شہر قائد میں ڈکیتیوں کی سنچری مکمل کرنیوالا6 رکنی گروہ گرفتار

paktv Avatar
44 Views 0 1 مہینہ
ایک ساتھی بنک میں موجود رہ کر بڑی رقم نکالنے والے شہریوں کا تعاقب کرتا
Facebook
Posted at 5 مئی-2020

کراچی پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے ایک کارروائی کے دوران ڈکیتیوں کی سنچری بنانے والے گروہ کو گرفتارکر لیا۔ ان کے قبضے سے دو لاکھ نقد، اسلحہ، دو موٹر سائیکل اور لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا

اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزمان 100 مقدمات میں ملوث ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری نارتھ کراچی کے ایریا ناگن چورنگی سے ہوئی۔ ملزمان میں عبدالستارکامریڈ، لیاقت ڈنگا، عبدالرسول، عرفان اور صابر عرف رئیس شامل ہیں۔

ایک ساتھی بنک میں موجود رہ کر بڑی رقم نکالنے والے شہریوں کا تعاقب کرتا

ملزمان بنکوں سے نکلنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرتے تھے۔ ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں میں کروڑوں لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کا ایک ساتھی بنک میں موجود رہ کر بڑی رقم نکالنے والے شہریوں کا تعاقب کرتا اور گروہ کے دیگر ساتھیوں کو آگاہ کرتا تھا۔بنک کے باہر موجود ملزمان نشاندہی کردہ شہری کو لوٹ کر فرار ہو جاتے۔

ملزمان کا قبل ازیں کوئی جرائم پیشہ ریکارڈ نہیں ملا اور نہ ہی پہلے وہ کبھی گرفتار ہوئے تھے۔ ملزمان کی جانب سے 30 سے زائد وارداتوں کے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

13 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

دریائے سندھ میں 7بچے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے

گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی گرمی سے تنگ بچے اور بڑے سب قریبی دریاوں اور نہروں کا…

15 گھنٹے
دریائے سندھ میں 7بچے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں آگ لگ گئی

لاہور سے سیالکوٹ جانیوالی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس میں وزیرآباد کے مقام پر آگ لگ گئی۔ ریسکیو حام…

2 دن
علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں وزیرآباد آگ لگ گئی

زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو…

2 دن
زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

تازہ ترین

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو…

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد…

5 گھنٹے
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

12 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

13 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

14 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے