بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

سینئر پولیس افسر لا پتا اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اغوا ہو گئے

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
97 Views 0 2 مہینے
سینئر پولیس افسر لا پتا اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اغوا ہو گئے
geo tv, icss
Posted at 13 فروری-2020

لاہور سے سینئر پولیس افسر لا پتا ہو گئے ہیں اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں میں گہر اتعلق بھی بتایا جا رہا ہے۔

لاہور میں ایس ایس پی مفخر عدیل لاپتا ہوگئے ہیں جبکہ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلا کو اغوا کرلیا گیا ہے پولیس نے دونوں کی تلاش کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس نے لاہور کے علاقہ فیصل ٹاون کے ایک گھر کی تلاشی لی ہے جو ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلا کے زیر استعمال تھا۔ فرانزک ٹیموں نے گھر سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ دوسری جانب ایس ایس پی مفخر عدیل کے زیر استعمال سرکاری جیپ پولیس کو جوہر ٹاون کے شاپنگ مال کے قریب ملی ہے۔

ایس ایس پی مفخر عدیل پنجاب کانسٹیبلری لاہور میں تعینات ہیں، وہ ایس پی سول لائنز لاہور بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے 2008 میں پولیس فورس کو جوائن کیا تھا۔

مفخر عدیل کی اہلیہ کی جانب سے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ مفخر عدیل 8 فروری سے ایک کیس کی خفیہ طور پر انکوائری کر رہے تھے اور 11 فروری کو سرکاری جیب پر گھر سے نکلے تھے، اور اسی رات ان کا فون بند ہو گیا تھا۔ 2 روز گزرنے کے بعد بھی ابھی تک مفخر عدیل کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

دوسری جانب سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد لاہور کے علاقہ گلبرگ سے اغوا ہوگئے ہیں۔ ان کے اغوا کا مقدمہ ان کے بھائی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

لوگ امدادی سامان اکٹھا کر کے فروخت کرنے لگے، ویڈیو وائرل

کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کے دوران پاکستان کے مخیر حضرات غریبوں کی ہر ممکن مدد…

5 گھنٹے
لوگ امدادی سامان اکٹھا کر کے فروخت کرنے لگے، ویڈیو وائرل

شرط لگا کر ٹرین کے نیچے لیٹنے والا شخص گرفتار

ساہیوال میں جہالت کی انتہا ہو گئی جہاں ایک شخص محض500 روپے کی شرط جیتنے کیلئے چلتی ٹرین…

8 گھنٹے
شرط لگا کر ٹرین کے نیچے لیٹنے والا شخص گرفتار

الکرم اوریونس ٹیکسائل کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی

شہر قائد میں ملک کی دو بڑی کمپنیاں الکرم اور یونس ٹیکسائل ملز کو لاک ڈاؤن کی خلاف…

1 دن
الکرم اوریونس ٹیکسائل کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی

لاہور میں باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پرقتل کردیا

لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے جوان بیٹی کو قتل کردیا۔ لاہورکے علاقے گارڈن ٹاون…

2 دن
لاہور میں باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پرقتل کردیا

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

3 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

4 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

4 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

5 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے