بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی ،20 افراد جاں بحق

Iqra Khan Iqra Khan
60 Views 0 1 مہینہ
مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی ،20 افراد جاں بحق
Daily Shahbaz
Posted at 29 فروری-2020

روہڑی ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی جس سے20 افرادجاں بحق جبکہ 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

روہڑی ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی جس 20 افرادجاں بحق جبکہ ٹرین کے اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں،

پولیس کے مطابق حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ مسافر کوچ کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی کہ راستے میں خوفناک حادثہ ]یش آیا جس سے مسافر بس کے 2 ٹکڑے ہوگئے۔

کمشنر سکھر شفیق مہیسر نے حادثے میں 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کو روہڑی ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے کیلئے گرین سگنل ملا تھا کہ اچانک مسافر کوچ سامنے آنے کے باعث ٹرین کو ایمرجنسی بریک کے ذریعے بھی روکا نہ جاسکا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرین نے بس کو کافی دور تک گھسیٹا۔ ٹریفک جام ہونے کے باعث ڈرائیور بس کو لنک روڈ پر لے آیا تھا، جہاں ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، گورنرسندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر ریلوے شیخ رشید، پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری و دیگر نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 میں سے 14 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جن کا تعلق کراچی، خوشاب، سوات، خیرپور اضلاع کے علاقوں سے ہے تاہم باقی 6 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئیں، ٹریک سے کوچ کا ملبہ ہٹا کر ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مردان میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔…

4 دن
بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ…

لاہور۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی جیلوں میں 46 ہزار قیدی مختلف مقدمات میں…

5 دن
پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ہو سکا

پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

پاک پتن میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔…

5 دن
پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے باوجود شادی کرنے پر مظفر گڑھ…

7 دن
لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار

تازہ ترین

لاہورایکسپو سنٹر میں 1 ہزار بستروں کا پہلا فیلڈ ہسپتال تیار

لاہور۔ کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کئی بڑے اقدامات سامنے آنا شروع ہو…

5 گھنٹے
لاہورایکسپو سنٹر میں 1 ہزار بستروں کا پہلا فیلڈ ہسپتال تیار

پنجاب حکومت بچوں کو گھروں میں پڑھائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور تعلیمی…

5 گھنٹے
حکومت پنجاب کا بچوں کیلئے تعلیم گھر ٹی وی چینل شروع

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

4 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

3 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے