بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

عمران خان نے کل پنجاب پولیس کی تعریف کی، آج بھانجے کے گھر چوری

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
95 Views 0 2 مہینے
عمران خان نے کل پنجاب پولیس کی تعریف کی، آج بھانجے کے گھر چوری
daily times, gulf news
Posted at 4 جنوری-2020

وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز فیصل آباد میں پہلی پناہ گاہ کا افتتاح کیا تھا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب پولیس کی تعریف کی تھی ۔

انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب پولیس اب پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں ذمہ داری نبھا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں کرائم ریٹ میں کمی آئی ہے۔ تعریف کے ایک روز بعد ہی وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کی واردات ہو گئی۔

لاہور کے علاقہ اپر مال میں ڈاکو رات 4 بجے وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے گھر داخل ہوئے اور زیور، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

گھر پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ شیر شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات کو گھر کا گیٹ کھلے رہنے کے باعث ڈاکو گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکو گھر سے 8 سونے کی چوڑیاں، نقدی اور ایک پرانی پستول لیکر فرار ہو گئے ہیں۔

اہل خانہ کی جانب سے گھر کے مالی کے بیٹے پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

واردات کے وقت عمران خان کے بھانجے شیر شاہ اسلام آباد میں موجود تھے اور گھر پر ان کی بیٹی اور بیوی موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

لڑکی زیادتی کیس ملزم جج کے ڈی این اے سے بچنے کیلئے…

سیہون۔ عدالتی چیمبر میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنیوالے جج کا ڈی این اے ٹیسٹ اب تک نہیں…

19 گھنٹے
لڑکی زیادتی کیس کے ملزم جج کے ڈی این اے ٹیسٹ سے بچنے کیلئے قانونی داؤدپیچ

قصور میں حوا کی بیٹی کے ساتھ تین افراد کی تین ماہ…

ضلع قصٰور میں تین افراد نے میٹرک کی طلبہ کو بلیک میل کر کے مبینہ طور پر تین…

22 گھنٹے
قصور میں حوا کی بیٹی کے ساتھ تین افراد کی تین ماہ تک زیادتی

مفرور پولیس افسرمفخر عدیل کی کراچی سے گرفتاری کی خبر زیر گردش

کراچی۔ ایس ایس پی لاہور مفخر عدیل کی کراچی سے گرفتاری کی اطلاعات میڈیا میں گردش کر رہی…

5 دن
مفرور پولیس افسرمفخر عدیل کی کراچی سے گرفتاری کی خبر زیر گردش

شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو19 سال بعد گرفتار

لاہور میں شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے شوہر کے قتل کرنے والی بیوی کو 19 سال بعد گرفتار…

5 دن
شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو19 سال بعد گرفتار

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

2 گھنٹے
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

2 گھنٹے
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

2 گھنٹے
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

2 گھنٹے
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے