بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار

Iqra Khan Iqra Khan
38 Views 0 5 دن
لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار
geo news
Posted at 25 مارچ-2020

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے باوجود شادی کرنے پر مظفر گڑھ کی پولیس نے دولہا کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر دولہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دونوں افراد سمیت شادی کے دیگر منتظمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات ہے اور چاروں صوبے لاک ڈاون کا اعلان کرچکے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات کی گئی ہے اور فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہیں۔

پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ ملک بھر میں شاپنگ مالز ، مارکیٹس اور شادی ہال بند ہیں۔ ملک بھر میں صرف سبزی منڈیاں، کھانے پینے کی دکانیں، اسپتال اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔

وزارت ریلوے نے کل رات 12 بجے سے 31 مارچ تک ملک بھر میں ٹرین آپریشن معطل کردیا ہے صرف مال بردار ٹرینیں ہی چلیں گی۔

متعلقہ خبریں

بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مردان میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔…

2 دن
بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ…

لاہور۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی جیلوں میں 46 ہزار قیدی مختلف مقدمات میں…

2 دن
پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ہو سکا

پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

پاک پتن میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔…

3 دن
پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

لاہورمیں ٹینکر پھٹنے سے آتشزدگی، 10 افراد زخمی ہو گئے

لاہور میں شاہدرہ موڑ کے قریب ٹینکر پھٹنے سے اس میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی میں قریبی پٹرول…

5 دن
لاہورمیں ٹینکر پھٹنے سے آتشزدگی، 10 افراد زخمی ہو گئے

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے