بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-July-2020

گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

Iqra Khan Iqra Khan
98 Views 0 2 مہینے
گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق
dunya
Posted at 26 مئی-2020

قصور کی تحصیل پتوکی کے پھاٹک پر گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

قصور کی تحصیل پتوکی میں گاڑی ریلوے پھاٹک عبور کررہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی، جس سےگاڑی میں موجود چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق قریبی علاقہ کرانی والا کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ پھاٹک پر تعینات گیٹ مین کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ اس نے ٹرین کی آمد پر پھاٹک بند نہیں کیا جس کی وجہ سے گاڑی نے پٹڑی پار کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کی آمد پر پھاٹک کو کھلاچھوڑنا غفلت کے زمرے میں آتا ہے ،مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ خبریں

پانچویں شادی پر چوتھی بیوی بازار میں شوہر پر برس پڑی

اوکاڑہ میں پانچویں شادی کرنے والے شخص کے خلاف چوتھی بیوی حمیرا نے احتجاج کیا اور بیچ بازار…

1 دن
پانچویں شادی پر چوتھی بیوی بازار میں شوہر پر برس پڑی

تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کردیا

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا جبکہ مناواں میں ایک بھائی نے دوسرے…

2 دن
تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کردیا

معروف صحافی علی سلمان علوی اہلیہ کو قتل کرنے کے الزام میں…

معروف صحافی علی سلمان علوی کو اہلیہ صدف زاہرہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا…

2 دن
معروف صحافی علی سلمان علوی اہلیہ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار

شادی سے انکار پر نوجوان کا لڑکی پر تشدد، برہنہ کرکے گلی…

لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ میں نوجوان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی پر بہیمانہ تشدد کر…

2 دن
شادی سے انکار پر نوجوان کا لڑکی پر تشدد، برہنہ کرکے گلی میں گھمایا

تازہ ترین

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

9 گھنٹے
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

10 گھنٹے
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر…

وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ…

11 گھنٹے
عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا

پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔…

11 گھنٹے
پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے