بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

دعا منگی اور بسمہ کو اغوا کرنیوالے ملزمان گرفتار

Tariq Tariq
44 Views 0 2 ہفتے
دعا منگی اور بسمہ کو اغوا کرنیوالے ملزمان گرفتار
Geo
Posted at 18 مارچ-2020

کراچی پولیس نے چند ہفتے قبل اغوا ہونیوالی دعا منگی اور بسمہ کے اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا بڑا دعویٰ کر دیا۔ کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے میڈیا ٹاک میں بتایا کہ بسمہ اور دعا منگی اغوا کیس کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

اغوا کاروں نے بچیوں کو رکھا اس کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ ملزمان نے ایک سال قبل کلفٹن میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا۔ کراچی پولیس چیف نے مزید کہنا ہے کہ بسمہ اور دعا دونوں کو کلفٹن بلاک دو کے فلیٹ میں رکھا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واردات میں پانچ ملزمان شامل۔ دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واردات میں پانچ ملزمان شامل۔ دو کو گرفتار کر لیا گیا

ان میں ایک آئی ٹی ایکسپرٹ بھی شامل ہے۔ انکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کے سروں کی قیمت 50 لاکھ رکھی جائے گی۔ گرفتار ملزمان میں مظفر اور زوہیب بھی شامل ہیں۔ دونوں ملزمان کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ پہلے بھی جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں بھی کرتے رہے ہیں۔

اس واردات میں ایک پولیس افسر بھی ملوث ہے جسے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ یازباب ہونیوالی لڑکیوں کو مکمل تحفظ دیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ڈیفنس میں 30 نومبر کو کار سوار ملزمان نے نوجوان حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ ان کے ساتھ موجود دعا منگی کو اغوا کر کے فرار ہو گیا تھا تاہم وہ چھ دسمبر کی رات گھر واپس پہنچ گئی۔

بعد ازاں یہ خبریں بھی میڈیا میں آئی تھیں کہ دعا منگی کی رہائی 20 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی تاہم دعا کے اہل خانہ نے تاوان کی ادائیگی کی خبروں کو مسترد کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مردان میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔…

2 دن
بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ…

لاہور۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی جیلوں میں 46 ہزار قیدی مختلف مقدمات میں…

3 دن
پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ہو سکا

پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

پاک پتن میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔…

3 دن
پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے باوجود شادی کرنے پر مظفر گڑھ…

5 دن
لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار

تازہ ترین

ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ٹرین کی بوگیوں کا سہارا لیا گیا اور ان کو…

5 گھنٹے
ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

4 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے