بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

کورونا وائرس سیفٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سزا دینے کا فیصلہ

Iqra Khan Iqra Khan
46 Views 0 2 ہفتے
ملک بھرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1000 ہوگئی
Anadolu Agency
Posted at 18 مارچ-2020

خیبر پختونخواہ (کے پی) کی حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس سیفٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخواہ کی حکومت کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور دو سال قید کی سزا سنائے گی۔

صوبائی حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ شہریوں کو سیفٹی پروٹوکول پر عمل پیرا ہونے کو یقینی بنایا جائے۔ ریاستی امور میں رکاوٹ کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ایکٹ 2010 کے تحت تمام خلاف ورزی کرنے والوں پر الزام عائد کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت نے دوسرے صوبوں کی طرح سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کردیا ہے۔ عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے اور پورے صوبے میں شادی ہالوں میں ہونے والی تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

خیال رہے کہ تمام صوبائی حکومتوں میں کے پی واحد صوبہ ہے جس نے کورونا وائرس سیفٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز کے پی حکومت نے بزرگ سرکاری ملازمین کو 15 دن کی تنخواہ کی چھٹی دینے ، پولیس ٹریننگ مراکز میں تربیت معطل کرنے اور ملک میں کورون وائرس پھیلنے کے بعد قیدیوں کی سزا 2 ماہ کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

صوبائی حکومت نے شہریوں سے دخواست کی ہے کہ وبائی امراض کے دوران گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور وائرس سے بچنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ احتیاطی تدابیر میں کثرت سے ہاتھ دھونے ، غیر ضروری سفر ترک کرنا ، اور وائرس کی علامات ظاہر کرنے والے لوگوں سے دور رہنا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں اب تک 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ سندھ میں 172 ، بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مردان میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔…

2 دن
بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ…

لاہور۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی جیلوں میں 46 ہزار قیدی مختلف مقدمات میں…

3 دن
پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ہو سکا

پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

پاک پتن میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔…

3 دن
پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے باوجود شادی کرنے پر مظفر گڑھ…

5 دن
لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار

تازہ ترین

سندھ حکومت نےمزدور طبقے کی مدد کیلئے طریقہ کار طے کرلیا

سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں مزدور اور دیہاڑی دار افراد کی مدد کرنے کیلئے طریقہ کار طے…

5 گھنٹے
سندھ حکومت نےمزدور طبقے کی مدد کیلئے طریقہ کار طے کرلیا

ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ٹرین کی بوگیوں کا سہارا لیا گیا اور ان کو…

4 گھنٹے
ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

4 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

3 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے