بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

سول جج پر زیادتی کا الزام لگانیوالی سیہون کی خاتون بیان سے منحرف

Tariq Tariq
42 Views 0 2 ہفتے
سول جج پر زیادتی کا الزام لگانیوالی سیہون کی خاتون بیان سے منحرف
Dawn
Posted at 18 مارچ-2020

سیہون۔ عدالت میں انصاف کیلئے جانیوالی ایک خاتون کی جانب سے سول جج امتیاز بھٹو پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سلمٰی بروہی اب اپنے بیان سے ہی منحرف ہو گئی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ جج نے مجھے اپنے والدین کے ساتھ جانے کی بات کی جس پر میں غصے میں آ گئی اور جج پر غلط الزام عائد کر دیا۔

واضح رہے کہ جج کے چیمبر میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں معطل جج امتیاز بھٹو نے سیشن جج جامشورو کی عدالت میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست دے رکھی ہے۔ 22 فروری کو ایڈ یشنل جج کوٹری کی عدالت میں خاتون سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم جج امتیاز بھٹو کے وکیل نے عدالت میں درخواست کی تھی کہ ان کے موکل کا ڈی این اے ٹیسٹ امریکہ کی لیبارٹری سے کرانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے اسے سپیشل کیس قرار دیکر 29 فروری تک ضمانت پر رہا کر دیا

دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسے سپیشل کیس قرار دیکر ملزم جج کو 29 فروری تک کوٹری کی عدالت سے ضمانت پر رہا کر دیا۔ واضح رہے۔ شہداد کوٹ میں سلمٰی بروہی اور نثار بروہی نے پسند کی شادی کیلئے گھر سے فرار ہو کر سیہون کے ایک گیٹ ہاؤس میں مقیم تھے جہاں 13 جنوری کو لڑکی کی فیملی سیہون پہنچے اور دونوں کو پکڑ لیا۔ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔

پولیس لڑکی کو بیان کیلئے سینئر جوڈیشنل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو کی عدالت میں لے گئی۔ باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ لیڈی پولیس اور عملے کو یہ کہہ کر عدالت سے باہر نکال دیا گیا کہ لڑکی کا بیان لینا ہے۔ جج نے لڑکی سے استفسار کیا کہ کیا وہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے یا شوہر کے ساتھٗ لڑکی نے شوہر کے ساتھ جانے کی حامی بھری۔ رپورٹ کے مطابق جج نے خوف میں مبتلا لڑکی کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے چیمبر میں اسکے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔

متاثرہ لڑکی کا سیہون پولیس نے عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ میں میڈیکل کرایا جہاں اسکے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ بعد ازاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کو معطل کر کے انہیں سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ ایک ماہ سے زائد عرصے گزرنے کے باوجود ملزم کا ڈی این اے نہیں ہو سکا۔ اب متاثرہ خاتون اپنے بیان سے منحرف ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مردان میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔…

2 دن
بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ…

لاہور۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی جیلوں میں 46 ہزار قیدی مختلف مقدمات میں…

3 دن
پنجاب کی جیلوں سے صرف 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ہو سکا

پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

پاک پتن میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔…

3 دن
پاک پتن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے باوجود شادی کرنے پر مظفر گڑھ…

5 دن
لاک ڈاون میں شادی کرنے پر دولہا گرفتار

تازہ ترین

سندھ حکومت نےمزدور طبقے کی مدد کیلئے طریقہ کار طے کرلیا

سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں مزدور اور دیہاڑی دار افراد کی مدد کرنے کیلئے طریقہ کار طے…

5 گھنٹے
سندھ حکومت نےمزدور طبقے کی مدد کیلئے طریقہ کار طے کرلیا

ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ٹرین کی بوگیوں کا سہارا لیا گیا اور ان کو…

4 گھنٹے
ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

4 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

3 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے