بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-May-2020

خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

Iqra Khan Iqra Khan
46 Views 0 1 ہفتہ
خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج
twitter
Posted at 22 مئی-2020

مانسہرہ کے علاقے میں ناکے پر روکنے والے پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کیا اور ناکے پر موجود پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور ناکے کو توڑ کر گاڑی پولیس اہلکار پر چڑھانے کی کوشش بھی کی۔

خاتون کے خلاف دوران ڈیوٹی سرکاری ملازم کو دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مانسہرہ روڈ بندہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار ناکے پر گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کر رہے تھے جہاں خاتون نے خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کیااور ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں سے نازیبا زبان استعمال کی جس کو ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنی کار میں ایک شخص کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے جبکہ آس پاس دیگر گاڑیاں بھی سڑک پر ناکہ لگا ہونے کی وجہ سے کھڑی ہیں۔

خاتون ایک اہلکار سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کہتی ہے جس پر اہلکار کہتا ہے کہ جب اجازت ملے گی اس وقت راستہ کلیئر ہوگا جس پر خاتون کہتی ہے میں آرمی آفیسر کی بیوی ہوں کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

اس کے بعد خاتون نائب صوبیدار کیلئے انتہائی نامناسب لفظ استعمال کرتے ہوئے کہتی ہے میں کرنل کی بیوی ہوں اور دوبارہ نائب صوبیدار کو گالی دیتی ہے اور کہتی ہے میں اس کی وردی اتروادوں گی۔

تاہم پولیس کی جانب سے گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہ ملنے پر خاتون گاڑی سے باہر آکر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے لگتی ہےاور قانون توڑتے ہوئے زبردستی سڑک پر موجود رکاوٹیں ہٹادیتی ہے۔

اس دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون سے نہایت آرام سے بات کرتے ہوئے اسے سمجھانے کی بھی کوشش کرتا ہے کہ وردی کی بےعزتی ہورہی ہے سب کے سامنے لیکن خاتون کچھ بھی سمجھنے کو تیار نہیں تھی۔

ویڈیو میں خاتون کو پولیس اہلکاروں پر چلاتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتاہے جبکہ خاتون مسلسل کہہ رہی ہے ایک صوبیدار کی کیا اوقات ہے میرے آگے میں کرنل کی بیوی ہوں۔

ایک موقع پر خاتون گاڑی میں موجود شخص کو کہتی ہوئی نظر آرہی ہے کہ گاڑی پولیس والے پر چڑھادو اور پولیس اہلکار کو دھکا دینے کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور ان پر چلانے کے بعد خاتون زبردستی رکاوٹیں ہٹاکر وہاں سے چلی جاتی ہے۔

ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس کی جانب سے اس خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے 2 بیویوں، بچے اور…

بٹگرام میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے 2 بیویوں، بیٹا، بیٹی اور بہو کو قتل…

1 دن
وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان

شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔…

1 دن
شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

لاہور میں کوڑادان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد ہوئی ہیں، دھڑ کی تلاش کی جا رہی ہے۔…

2 دن
لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

ملک ریاض کی بیٹی کا شوہر سے تعلقات کے الزام پر اداکارہ…

معروف اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان حال ہی میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن…

3 دن
ملک ریاض کی بیٹی کا شوہر سے تعلقات کے الزام پر اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد

تازہ ترین

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

3 گھنٹے
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

3 گھنٹے
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ…

کراچی میں گزشتہ ہفتے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا کریش ہونے والا طیارہ جس…

2 گھنٹے
تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ ڈالرز

شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کے ایک بار پھر چرچے ہو رہے ہیں اور اس بار…

39 منٹ
شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے