بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

27-August-2020

کوئٹہ فروٹ منڈی میں زور دار دھماکے میں 8افراد جاں بحق

paktv Avatar
687 Views 0 1 سال
کوئٹہ فروٹ منڈی میں زور دار دھماکے میں 8افراد جاں بحق
Posted at 12 اپریل-2019

کوئٹہ۔ کوئٹہ کے مشہور علاقے ہزار گنجی کی فروٹ مارکیٹ میں زوردار دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل گھیراؤ کر لیا جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام عملے کو فوری طلب کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ سبزی منڈی میں ایک گاڑی کے قریب ہوا جس نے ہر سو تباہی مچا دی۔ دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ سبزیاں اور فروٹ دور دور تک بکھر گئے اور قریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد بم سکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔


وزیراعظم
کا کوئٹہ دھماکے میں ہلاکتوں پر شدید افسوس

زخمیوں اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے لوگوں سے خون کے عطیات کی اپیل بھی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتی رہی۔ وزیراعظم عمران نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں افسوس ناک دھماکے میں 8 افراد کی ہلاکتوں پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوری طور پر دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی اور تمام زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ 

متعلقہ خبریں

پی ٹی اے نے پب جی گیم پر پابندی ختم کر دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پب جی گیم پر پابندی ہٹا دی ہے۔ پی ٹی…

4 ہفتے
پی ٹی اے کا پب جی گیم پرعائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

انسٹاگرام کی جانب سے فون کا کیمرہ استعمال کرنے کا انکشاف

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس صارفین کی جاسوسی کرتے ہیں جبکہ فیس بک اور انسٹاگرام کے…

1 مہینہ
انسٹاگرام کی جانب سے فون کا کیمرہ استعمال کرنے کا انکشاف

سپریم کورٹ نے پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ دیدیا

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے ملک میں یوٹیوب…

1 مہینہ
سپریم کورٹ نے پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ دیدیا

پاکستان میں بیگو بند، ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو فوری بند کرنے کا…

1 مہینہ
پاکستان میں بیگو بند، ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے