لاہور۔ شریف خاندان کی مشکلات ایک مرتبہ پھر بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ نوازشریف کوٹ لکھپت جیل کے قید ہیں تو اب ان کی بیٹی مریم نواز کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس اور چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کیخلاف کئی مزید ثبوت سامنے آ گئے ہیں۔ نیب نے مریم نواز کے اکاؤنٹ میں آنیوالی ٹی ٹی کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔
Courtesy Dunya
منی لانڈرنگ اور چودھری شوگر ملز کیس میں کئی مزید ثبوت سامنے آ گئے
ان کے اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے کروڑوں روپے منتقل کئے گئے۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم کے ایم سی بی اکاؤنٹٹ گارڈن ٹاؤن لاہور میں کروڑوں کی بیرون ملک سے ٹی ٹی آئیں۔ یکم فروری 2008 ء کو ان کے اکاؤنٹ میں 79 لاکھ، 11 جون کو 1 کروڑ 91 لاکھ سے زائد رقم بیرون سے آئی۔
مختلف جگہوں پر ہزاروں کنال اراضی زمین خرید رکھی
اس کے علاوہ پانچ جنوری 2009ء کو بھی ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد روپے انکے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔ 28 دسمبر کو ان کے اکاؤنٹ میں لگ بھگ ایک کروڑ منتقل ہوئے جبکہ 2016ء میں ایچ بی ایل شریف کمپلیکس میں بیرون ملک سے بھاری رقم منتقل ہوئی۔ نیب لاہور کے مطابق مریم نواز نے مختلف جگہوں پر ہزاروں کنال اراضی زمین خرید رکھی ہے۔
جائیداد خریداری سے متعلق جوابات مانگے گئے ہیں
ان سے جائیداد کی خریداری سے متعلق بھی جوابات مانگے گئے ہیں۔ مریم نے چار مختلف موضع جات میں 1 ہزار 496 کینال زمین خریدی۔ موضع سلطانکے میں بھی ان کی ایک ہزار کنال سے زائد اراضی کی خریداری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ موقع مل میں بھی ان کی 333 کینال اراضی ہے۔ موضع بدوکی سانی میں بھی ان کی 62 کنال اراضی ہے۔
اس کے علاوہ موضع اصل لکھوال میں 14 کنال اراضی ان کے نام پر خریدی گئی۔ نیب لاہور کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ زمین کی خریداری کے بارے میں بتائیں کہ اس کیلئے پیسے کہاں سے آئے؟ 8 اگست کو نیب نے مکمل ریکارڈ اور سولات کے جوابات کے ساتھ انہیں طلب کر رکھا ہے۔