بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2020

حکومتی یقینی دہانی پر ہزارہ برادری کا دھرنا ختم

paktv Avatar
694 Views 0 1 سال
حکومتی یقینی دہانی پر ہزارہ برادری کا دھرنا ختم
Posted at 16 اپریل-2019

کوئٹہ۔ کوئٹہ کی ہزارہ برادری پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار چلی آ رہی ہے۔ ان کا شکوہ ہے کہ ان کے دکھوں کا مداوا نہیں کیا جا رہا ہے۔ وہ خود کو بلوچستان میں غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو ہزارہ برادری کے حق میں مسلسل آواز اٹھاتے تھے اور حکمرانوں کو وہاں نہ جانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ ہزارہ گنجی میں گزشتہ ہفتے خودکش بم دھماکے میں شہید ہونیوالوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ہزارہ برادری 4 روزہ دھرنے پر تھی ۔ اب اس نے 4 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہزارہ برادری نے یہ فیصلہ وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی یقین دہانی پر کیا۔

یہ فیصلہ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی یقین دہانی پر کیا

اس موقع پر وزیر اعلٰی جام کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری نے بہت مشکلیں جھیلیں ہیں۔ انہیں یقین دلاتا ہوا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ کوئٹہ میں بارش اور سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا چوتھے روز جاری تھا۔ ان کا اصرار تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی آمد اور مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی تک وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ ہزارہ برادری نے وفاقی حکومت کے رویے پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ اس سانحے کے متاثرین سے ملنے کیلئے وزیراعظم کے پاس وقت نہیں ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے۔ اس کا قلع قمع کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ دشمن پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتا ہے۔ مختلف ہتھکنڈوں سے ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دشمن کی چالوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں بم دھماکے میں ہزارہ برادر کے 7 افراد سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی جج کے سامنے گولی مار…

4 ہفتے
توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے

سپریم کورٹ نے ایک دن کے 14 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے والے گریڈ 19 کے افسر کی…

4 ہفتے
سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے

نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل

وفاقی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کو اپنے جواب میں کہا ہے کہ 120 نئی احتساب عدالتوں کے…

1 مہینہ
نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے