بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2020

گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر 14 بس مسافروں کا افسوس ناک قتل

paktv Avatar
700 Views 0 1 سال
گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر 14 افراد کا افسوس ناک قتل
Posted at 18 اپریل-2019

گوادر۔ بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی وارداتوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے۔ یہ سلسلہ کوئٹہ میں ہزارہ گنجی کی فروٹ منڈی سے شروع ہوا ہے جس میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اب تازہ واقعہ گوادر میں پیش آیا۔ اس انسانیت سوز واقعہ میں اورماڑہ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر 14 افراد کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ میں مسافروں کے شناخی کارڈ دیکھنے کے بعد انہیں مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بظاہر یہی دکھائی دیتا ہے کہ اس لسانی واقعہ میں ہزارہ برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ چند برس قبل پیپلز پارٹی کے دور میں پیش آیا تھا جب درجنوں افراد کو بس سے اتار کر مارا گیا تھا ۔

اس کارروائی میں پانچ سے چھ مسلح نقاب پوش شریک ہوئے

اس وقت بھی مسافروں کے شناختی دیکھ کر انہیں الگ الگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات 2 بجے پیش آیا ۔ مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پر بس کو روکا اور 14 مسافروں کو بس سے نیچے اتار کر ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس کارروائی میں پانچ سے چھ مسلح نقاب پوش شریک ہوئے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقامی لوگ سخت خوف زدہ ہیں اور وہ کوئی بھی معلومات دینے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔ پولیس اور لیوی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی جج کے سامنے گولی مار…

4 ہفتے
توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے

سپریم کورٹ نے ایک دن کے 14 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے والے گریڈ 19 کے افسر کی…

4 ہفتے
سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے

نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل

وفاقی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کو اپنے جواب میں کہا ہے کہ 120 نئی احتساب عدالتوں کے…

1 مہینہ
نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے