بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2020

ایف آئی اے نے بھی نیب کے اختیارات مانگ لئے

paktv Avatar
820 Views 0 1 سال
ایف آئی اے نے بھی نیب کے اختیارات مانگ لئے
Posted at 9 اپریل-2019

اسلام آباد۔ ملک کے اہم ترقی وفاقی ادارے ایف آئی اے کو بھی اپنے اختیارات کا رونا یاد آ گیا ہے۔ آج اسلام آباد میں راجہ خرم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے نے بریفنگ دی اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین سے متعلق نیب کے اختیارات مانگ لئے۔ ایڈیشنل جی ڈی ایف آئی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں کئی خامیاں ہیں۔ اس کی وجہ سے صحیح نتائج نہیں مل پاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کو سرکاری ریکارڈ تک رسائی کا وہی اختیار ملنا چاہئے جو نیب کے پاس ہے۔ اس ضمن میں اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ترمیم کی اشد ضرورت ہے۔ بنک سے ریکارڈ لینے کیلئے ہمیں سیشن جج کی اجازت درکار ہوتی ہے جس میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں اور اکثر سیشن جج اجازت ہی نہیں دیتا۔ جو ریکارڈ 6 ماہ بعد ملتا ہے اگر وہ 6 روز میں مل جائے تو تحقیقات نہ صرف بہتر بلکہ تیز بھی ہو سکتی ہے۔

اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ترمیم کی اشد ضرورت

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی اکاؤنٹ بے نام نہیں ہوتا بلکہ اس کا کوئی نہ کوئی نام ہوتا ہے۔ اس حوالے سے بھی دو قسم کے اکاؤنٹس ہیں، ایک جعلی اور دوسرا بے نامی اکاؤنٹ۔ جعلی اکاؤنٹ یہ ہوتا ہے کہ بندہ فوت ہو گیا مگر اس کا اکاؤنٹ چل رہاہے۔ دوسرا بے نامی اکاؤنٹ، اس اکاؤنٹ ہولڈر کی ٹرانزیکشنز آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتی۔ بے نامی اکاؤنٹ میں جس کے نام کا اکاؤنٹ ہوتا ہے وہ نہ اس کا بینی فشر ہوتا ہے نہ خود آپریٹ کرتا ہے۔ اس قسم کے اکاؤنٹ کھولنے میں بنک کے عملے کا ملوث ہونا یقینی ہوتا ہے۔ ہر ٹرانزیکشن میں دو بنکرز کا کردار ضرور ہوتا ہے۔ ہم نے تو اکثر بنک کے صدر کو بھی ملوث پایا۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ موجودہ دور سائبر کرائمز کا طوفان آ چکا ہے۔ بداخلاقی کے حوالے سے سوشل میڈیا کی بہت شکایات آ رہی ہیں ۔ اس کے نتیجے میں ہمارا کام بڑھ گیا ہے۔ مریم اورنگ زیب نے ایف آئی اے کی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنی استعداد اور صلاحیت پر توجہ دے تو اسے نیب جیسے اختیارات کی ضرورت نہیں۔قائمہ کمیٹی نے ایف آئی اے سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف تحقیقات کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

2 ہفتے
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

3 ہفتے
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے