بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2020

میگا منی لانڈرنگ کیس میں سندھ کے 11 محکموں سے ریکارڈ طلب

paktv Avatar
947 Views 0 1 سال
میگا منی لانڈرنگ کیس میں سندھ کے 11 محکموں سے ریکارڈ طلب
Posted at 28 مارچ-2019

کراچی۔ میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے بڑے بڑے مگرمچھوں کے بعد سندھ کی مقامی حکومتوں پر بھی شکنجہ کس دیا ہے۔ اس کیس میں جے آئی ٹی نے 11 محکموں سے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ان محکموں میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹیٗ ملیر ڈویلپمٹ اتھارٹیٗ حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹٗ لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹیٗ لوکل گورنمنٹ ٗ واٹر بورڈٗ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ اور سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے تمام محکموں سے ترقیاتی سکیمٗ سکیم کا تخمینہٗ سکیم کب شروع ہوئیٗ کہاں واقع ہے اور کنٹریکٹر کا نام بھی بتانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکیم کیلئے کتنی رقم جاری کی گئیٗ اس کا موجودہ سٹیٹس کیا ہے اور کنٹریکٹر کے ساتھ کن شرائط پر معاہدہ طے پایاٗ ان کی تفصیلات بھی تمام محکموں سے مانگی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک رقم کی منتقلی کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی نامزد ہیں اور گرفتاری سے بچنے کیلئے دونوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے۔ اس کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بنک کے شربراہ حسین لوائی بھی گرفتار ہیں جنہیں سابق صدر آصف زرداری کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

گولیمار سانحے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد دو درجن سے تجاوز…

کراچی۔ گولیمار میں منہدم ہونیوالی رہائشی عمارتوں کے ملبے سے ماں اور بچے سمیت چھ مزید افراد کی…

6 مہینے
گولیمار سانحے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد دو درجن سے تجاوز کر گئی

کیماڑی میں پراسرار گیس لیکیج کی اصل وجوہات سامنے آنے کا دعویٰ

کراچی۔ کیماڑی میں پرسوں پراسرار گیس لیکج سے ہونیوالی 1 1 ہلاکتوں کی وجوہات منظرعام پر آ گئیں۔سندھ…

6 مہینے
کیماڑی میں پراسرار گیس لیکیج کی اصل وجوہات سامنے آنے کا دعویٰ

شوہر نے خاتون صحافی کو قتل کر دیا

لاہور میں خاتون صحافی کو اس کے شوہر نے قتل کر دیا۔ ان کی شادی کو ابھی صرف…

9 مہینے
شوہر نے خاتون صحافی کو قتل کر دیا

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

1 سال
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے