بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2020

اسلحے کی تجارت کے عالمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان

paktv Avatar
501 Views 0 1 سال
Posted at 28 اپریل-2019

نیویارک۔ عالمی طاقتوں کی اسلحے کے فروغ کی خواہش نے ہی عالمی امن کو خطرے میں ڈالا ہوا ہے۔ اسلحہ بنانیوالی بڑی کمپنیاں ہمسایہ ممالک کو لڑوا کر بھاری پیسہ بنا رہی ہیں۔ امریکہ میں بھی دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے امریکیوں کو خطرناک ہتھیاروں کی فروخت اور اسے عام آدمی کی دسترس سے محفوظ بنانے کیلئے 2013ء میں ہتھیاروں کی عالمی تجارت معاہدے پر مجبور کیا تھا جس پر امریکہ نے بھی دستخط کئے تھے۔ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلحے کے عالمی معاہدے سے دستبرداری کا علان سامنے آ گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک سٹوری میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا جسے 2013ء میں منظور کیا گیا تھا۔


دنیا کے 101 ممالک معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں

ٹرمپ نے رائفل ایسوسی ایشن کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ امریکہ کی ہتھیاروں کی تجارت کے معاہدے میں دستخط کنندہ کی حیثیت کو ختم کرنے کا اردہ رکھتا ہوں جسے امریکی سینیٹ نے کبھی منظور ہی نہیں کیا۔دستخط کی واپسی کے حوالے سے جلد اقوام متحدہ کو باقاعدہ نوٹس کے ذریعے آگاہ کریں گے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ڈائریکٹر اڈوتے اکوائے کا کہنا ہے کہ کمزور انسانی حقوق کے معیار کی موجودگی میں ٹرمپ کا بیان ایک مرتبہ پھر ہتھیاروں کی فروخت کا سیلاب کھول دے گا۔ واضح رہے کہ دنیا کے 101 ممالک معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں جبکہ امریکہ سمیت 29 ممالک دستخط کنندہ ہیں لیکن باضابطہ طور پر اس میں شامل نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

1 مہینہ

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

2 مہینے

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

2 مہینے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

2 مہینے

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

1 مہینہ

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

1 مہینہ

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

1 مہینہ

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

1 مہینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے