بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2020

ابتدائی طور پر مال روڈ اور کینال روڈ پر گرین لین بنائی جا رہی ہے

paktv Avatar
691 Views 0 1 سال
Posted at 28 اپریل-2019

لاہور۔ پنجاب حکومت نے مال روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے ان مسائل سے نمٹنے کیلئے بس اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے علیحدہ لین بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب اس پر باقاعدہ عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لائن صرف بس اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے مختص ہو گی۔ دیگر کی لین میں آنے کی صورت میں جرمانہ عائد ہو گا۔ ابتدائی طور پر مال روڈ اور کینال روڈ پر گرین لین بنائی جا رہی ہے۔


دیگر کی لین میں آنے کی صورت میں جرمانہ عائد ہو گا

دوسری جانب لاہور ٹریفک پولیس نے کینال روڈ پر چنگ چی رکشوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ اس ضمن میں دو ماہ تک آگاہی مہم کے بعد باقاعدہ کارروائی ہو گی۔ لاہور ٹریفک پولیس نے چنگ چی رکشوں کو کینال سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب انہیں ریلوے سٹیشن سے مغل پورہ براستہ صدر کینٹ روڈ استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ چنگی چی رکشوں کی مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ،کینال روڈ سمیت متعدد شاہراؤں پر آمد پہلے سے ہی ممنوع ہے۔ ان کے کینال روڈ پر داخلہ بند ہونے سے ٹریفک میں نمایاں بہتری آئی ہے۔


اہم شاہراہوں پر چنگ چی رکشے حادثات کا باعث تھے

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ممنوعہ روڈ پر چنگ چی رکشوں کیخلاف بھرپور کارروائی ہو گی۔ سی ٹی او لاہور ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ سمیت متعدد سڑکوں پر چنگ چی رکشہ بند ہونے سے بھی حادثات میں واضح کمئی آئی ہے۔ اہم شاہراہوں پر چنگ چی رکشے حادثات کا باعث تھے۔ ان ڈرائیورز کی اکثریت کے پاس کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوتے۔ ان کی اکثریت 18 سال سے کم عمر بچوں کی ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے قواعد و ضوابط تیار

پنجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے نئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے…

3 ہفتے
تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے قواعد و ضوابط تیار

ماں بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک پاس کرلیا

بھارت میں خاتون نے تعلیم حاصل کرنے کی لگن کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بیٹے کے ساتھ…

3 ہفتے
ماں بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک پاس کرلیا

یونیورسٹی کے چوکیدار نے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

پشاور یونیورسٹی کے شیخ زید اسلامک سینٹر میں بحیثیت چوکیدار تعینات نور مرجان خان نے اپنی محنت اور…

4 ہفتے
یونیورسٹی کے چوکیدار نے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

دو سالہ بی اے، بی ایس سی پروگرام ختم کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے کالجز میں 2 سالہ بی اے ، بی ایس ایس پروگرام ختم کرنے کا اعلان…

4 ہفتے
دو سالہ بی اے، بی ایس سی پروگرام ختم کرنے کا اعلان

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے