بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

کرونا ٹیسٹ کیلئے وزیراعظم کا سیمپل لے لیا گیا

paktv Avatar
71 Views 0 1 مہینہ
وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا
GEO
Posted at 21 اپریل-2020

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا آج کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کرونا ٹیسٹ کیلئے سمیپل لے لیا گیا۔ پانچ روز قبل فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ پی ایم آفس کے مطابق کرونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا جس کا رزلٹ 24 گھنٹوں بعد آئے گا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا چھوت چھات کی بیماری ہے جو ایک انسان سے ہی دوسرے میں منتقل ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں 25 لاکھ افراد کرونا سے متاثر جبکہ ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

کرونا سے نمٹنے کیلئے لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے کو ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔قبل ازیں آج ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکومت حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کرونا ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پانچ روز قبل فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرانے پر رضا مندی دے دی

ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ہم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی کرونا ٹیسٹ کرائیں۔ اس پر وزیراعظم نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرانے پر رضا مندی دے دی ہے۔ جلد ہی ان کا کرونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا مثبت آنیوالے فیصل ایدھی آج کل اسلام آباد میں ہیں۔

ایسے تمام افراد کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ فیصل ایدھی نے چند روز قبل وزیراعظم سے ملاقات کے دوران انہیں کرونا ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔ ادھر فیصل ایدھی کی فیملی کا بھی کرونا ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی ایک ہفتہ قبل لاہور گئے تھے۔ پانچ روز قبل ان کی اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔ دو روز قبل ان کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ آج موصول ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کوئی بھی…

1 دن
لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

1 ہفتہ
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

1 ہفتہ
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

پاکستان میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

آج کرونا سے مزید 35 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 1087 ہو…

2 ہفتے
پاکستان بھر میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

28 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

5 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

6 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے