بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

Iqra Khan Iqra Khan
50 Views 0 1 مہینہ
ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی
Aaj Tv
Posted at 22 اپریل-2020

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 10069 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 212 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 80 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 69، پنجاب میں 51، بلوچستان میں 6 جبکہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں 3,3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 73 کیسز سامنے آئے جبکہ 2 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 4328 اور ہلاکتیں 51 ہوگئی ہیں جبکہ 724 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 69 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 3373 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 715 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری پورٹل پر آج کورونا کے مزید 9 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 194 ہوگئی ہے جبکہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز 1345 ہوگئے ہیں اور 335 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 30 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 495 ہوگئی ہے۔ کورونا سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 167 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 283 ہو گئی ہے جبکہ 198 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اور 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 82 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس کا ایک کیس سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاون

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے بعد ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاون میں 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

تاہم تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ اور دیگر انڈسٹریز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

6 دن
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

6 دن
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

پاکستان میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

آج کرونا سے مزید 35 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 1087 ہو…

6 دن
پاکستان بھر میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

بھارت میں لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی بے قابو ہو گیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر رکھی ہے مگر کم…

7 دن
بھارت میں لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی بے قابو ہو گیا

تازہ ترین

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

5 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

4 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کی…

3 گھنٹے
نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایکسپورٹرز کو بڑے ممالک سے فیس ماسک کےآرڈرز ملنے لگے

پاکستانی ایکسپورٹرز کو امریکا ، یورپ اور کینیڈا سے فیس ماسک کے بڑے آرڈر موصول ہونا شرو ع…

2 گھنٹے
ایکسپورٹرز کو بڑے ممالک سے فیس ماسک کےآرڈرز ملنے لگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے