بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

امریکا میں کورونا کی نئی لہر نے تہلکہ مچا دیا

Iqra Khan Iqra Khan
51 Views 0 3 ہفتے
امریکا میں کورونا کی نئی لہر نے تہلکہ مچا دیا
Arab News
Posted at 26 جون-2020

امریکا میں کورونا وائرس کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔ نئی لہر کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاس اینجلس میں ایک دن کے دوران 7 ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ فلوریڈا میں 5 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایریزونا، کیلی فورنیا، نیواڈا، میسی سیپی اور ٹیکساس میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 92 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا وائرس سے مزید 503 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ چار لاکھ 88 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی طبی ماہرین نے کچھ عرصہ قبل خدشہ ظاہر کیا تھا کہ عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی دوسری لہر کسی بھی وقت حملہ آور ہو سکتی ہے اس لئے تمام احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

ماسک نہ پہننے والوں کیلئے پش اپس لگانے کی سزا منتخب

دنیا بھر میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک پہننے کی ہدایت دی جارہی ہے لیکن…

51 منٹ
ماسک نہ پہننے والوں کیلئے پش اپس لگانے کی سزا منتخب

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا وائرس میں مبتلا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی…

1 ہفتہ
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا وائرس میں مبتلا

چرواہا کورونا کا شکار، 4 بکریاں بھی مر گئیں، 47 کا ٹیسٹ…

بھارتی ریاست کرناٹکا میں چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔…

2 ہفتے
چرواہا کورونا کا شکار، 4 بکریاں بھی مر گئیں، 47 کا ٹیسٹ لے لیا گیا

شادی کے دوسرے دن دولہا کورونا سے ہلاک، مہمان بھی وائرس کا…

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کے دوران شادی کرنے والا دولہا وائرس میں مبتلا…

2 ہفتے
شادی کے دوسرے دن دولہا کورونا سے ہلاک، مہمان بھی وائرس کا شکار

تازہ ترین

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

4 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

3 گھنٹے
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

کراچی میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا…

کراچی کے علاقہ گڈاپ میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس…

2 گھنٹے
کراچی میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

ایئرکنڈیشنر کی ٹھنڈک ٹنوں میں کیوں جانچی جاتی ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے ایئرکنڈیشنر کی صلاحیت ٹنوں کے حساب سے کیوں جانچی جاتی ہے؟ اگر نہیں…

2 گھنٹے
ایئرکنڈیشنر کی ٹھنڈک ٹنوں میں کیوں جانچی جاتی ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے