بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2021

شادی کے دوسرے دن دولہا کورونا سے ہلاک، مہمان بھی وائرس کا شکار

Iqra Khan Iqra Khan
26 Views 0 1 سال
Tata Cliq
Posted at 1 جولائی-2020

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کے دوران شادی کرنے والا دولہا وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنا میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب ہوئی جو وائرس کے پھیلنے کا سبب بن گئی جب کہ دولہا خود وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ پٹنا کے رہائشی نوجوان کی حالت کچھ دنوں سے خراب تھی اور اس میں کورونا وائرس کی علامات تھیں لیکن گھر والوں نے شادی کی وجہ سے نوجوان کا کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا تھا۔

شادی سے چند روز قبل نوجوان مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس کے گھر والے زبردستی اسے گھر لے گئے اور شادی کرنے پر مجبور کیا تاہم نوجوان شادی کے اگلے روز ہی طبیعت بگڑنے پر چل بسا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ حرکت میں آئی لیکن مرنے کے بعد نوجوان کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا جاسکتا تھا اور اس کے گھر والے اس کی آخری رسومات بھی ادا کرچکے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی میں تقریباً 350 افراد نے شرکت کی، جن میں سے بیشتر افراد کو کورونا وائرس کی علامات محسوس ہوئیں اور ٹیسٹ کرانے پر دولہا کے رشتے داروں سمیت 100 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ نے شادی کی تقریب میں 50 افراد سے زائد کی شرکت پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بھارتی ریاست بہار میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9700 سے زائد ہے جبکہ 62 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

چرواہا کورونا کا شکار، 4 بکریاں بھی مر گئیں، 47 کا ٹیسٹ…

بھارتی ریاست کرناٹکا میں چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔…

1 سال

امریکا میں کورونا کی نئی لہر نے تہلکہ مچا دیا

امریکا میں کورونا وائرس کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔ نئی لہر کے باعث 24 گھنٹوں کے…

1 سال

کورونا ہونے پر شوہر نے بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک…

کورونا وائرس سے متعلق مصر میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ…

1 سال

کورونا مریض کے گھر والوں نے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال کر…

کورونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا بھر میں عجیب و غریب واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں لیکن…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے