بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

لاک ڈاون میں نرمی سے ملک کا ہیلتھ سسٹم کورونا کیسز برداشت کرسکتا

Iqra Khan Iqra Khan
48 Views 0 4 ہفتے
لاک ڈاون میں نرمی سے ملک کا ہیلتھ سسٹم کورونا کیسز برداشت کرسکتا
The Nation
Posted at 7 مئی-2020

ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاو جاری ہے ۔ جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے اور مہینے میں گزشتہ ہفتے یا مہینے کے بدلے کہیں زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کا خاتمہ یا نرمی معاشی طور پر تو درست ہو سکتا ہے مگر صحت کے لحاظ سے پاکستان کا ہیلتھ سسٹم اس بوجھ کو برداشت کر لے گا یا نہیں اس پر تشویش کے ساتھ سوالیہ نشان ہے۔

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں کورونا کے مریضوں کے معالج ڈاکٹر عبداللہ بن خرم کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری احتیاط نہیں کر رہے، خدشہ ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ملک کا ہیلتھ سسٹم اس بوجھ کو نہیں اٹھا سکے گا۔

ماہرین کے مطابق شہری ماسک کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ کورونا وائرس کی وبا لمبے عرصے تک ساتھ چلنی ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ بن خرم نے کہا کہ ہر شخص کیلئے N95 ماسک کا استعمال لازمی نہیں پر سرجیکل ماسک ضرور استعمال کیا جائے، ماسک کو دھو کر دوبارہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ N95 ماسک اسپتالوں میں کام کرنے والے ایسے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے لازم ہے جنہیں مریض کے سانس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

ماہر کورونا ڈاکٹر قیصر کا کہنا ہے کہ بار بار شہریوں سے اپیل ہے کہ گھر سے باہر نہ جائیں، اگر جانا ہی ہے تو ماسک کا استعمال کریں ، ہاتھ دھوئے بنا منہ آنکھ کان یا ناک کو ہرگز نہ چھوئیں۔

متعلقہ خبریں

کورونا کیخلاف لڑنے والے عملے کیلئے مفت ایئر ٹکٹس

کویت کی فضائی کمپنی نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کیلئے مفت ٹکٹس کا…

2 دن
کورونا کیخلاف لڑنے والے عملے کیلئے مفت ایئر ٹکٹس

لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کوئی بھی…

4 دن
لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

2 ہفتے
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

2 ہفتے
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

3 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

2 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

2 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

1 گھنٹہ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے