بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

شوکت خانم اسپتال کے سی ای او وزیراعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر

Iqra Khan Iqra Khan
41 Views 0 4 دن
شوکت خانم اسپتال کے سی ای او وزیراعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر
Jang
Posted at 26 مارچ-2020

شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیر اعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے کورونا وائرس مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا بطور وزیر اعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے کورونا وائرس تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری کی اطلاع دی اور نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ انہوں نے کنگ ایڈورد کالج سے گریجویٹ کیا اور امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4ہلاکتیں، مجموعی…

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مزید افراد جاں بحق ہونے کے بعد…

11 گھنٹے
ایک ہی روز میں کورونا کے ہاتھوں 4ہلاکتیں، مجموعی تعداد 16 ہو گئی

بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں…

بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی…

12 گھنٹے
بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں داخل بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی وجہ سے کورو کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں داخل کرا دئیے گئے۔بلدیو سنگھ کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکا ہے۔ 70 سالہ گرو بلدیہ سنگھ کی وجہ سے اب تک15 ہزار افراد کو قرنطینہاختیار کرنا پڑ گیا۔ وہ حال ہی میں کورونا زدہ ملک اٹلی اور جرمنی کے تبلیغی دورے سے واپس لوٹے تھے۔ بعد ازاں تبلیغ کیلئے درجنوں گاؤں میں گئے۔ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ 19 افراد جو پہلے ہی گرو سے رابطے میں تھے ان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔ مزید 200 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا ابھیآنا باقیہے۔ کورونا وبا کے حوالے سے اسے بھارت بھر میں سب سنجیدہ ترین الرٹ کہا جا رہا ہے۔متاثرہ گاؤں کے ہر گھر کو انتہائی سخت پابندیوں کے باوجود خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ویسے بھی مودی سرکار کی جانب سے پورے بھارت میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو گھر میں رہنے کی پابندی عائد ہے۔ ان متاثرہ 15 گاؤں کو 18 مارچ کو سیل کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ علاقہ گورون جین کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے تحت ان گاؤں میں 15 سے 20 ہزار افراد مرنیوالے افرا بلدیو سنگھ سے ملے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ آنجہانی گورو اور اس کے دو ساتھیوں نے یورپ سے واپسی کے باوجود آئسولیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ مرنے تک سکھ گرو تبلیغ کا کام کرتے رہے۔ اس کیس نے کینیڈا میں مشہور پنجابی گلوکار سندھو موس والا کو حیران کر دیا۔ اس نے آنجہانی بلدیو سنگھ کے حوالے سے ایک گانا بھی ریلیز کیا جسے یوٹیوب پر 2.3 ملین مرتبہ دو دنوں میں دیکھا اور سنا گیا۔یہ گانا بنیادی طور پر موت سے متعلق ہے اور اس میں گاؤں کو موت کے سائے سے خبردار رہنے کا کہاگیا ہے۔ پنجابی پولیس چیف ڈنکا گپتا کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں کو اسے ایک وارننگ کے طور پر لینا چاہئے۔ اب تک بھارت میں کورونا کے 918 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 20 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارتی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سارے کیسز ٹیسٹنگ کی کمی کی وجہ سے ابھی تکسامنے نہیں آ سکے۔ بہرحال بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے۔

کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

کورونا وائرس وبا کی شکل میں دنیا کے لگ بھگ تمام ممالک میں پھیل چکی ہے۔ اس وبا…

14 گھنٹے
کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے…

وینس۔ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب سے زیادہ یورپ میں اموات کا باعث…

18 گھنٹے
اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

تازہ ترین

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

8 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

کورونا لاک ڈاؤن، ہوم سروس کے حجام منہ مانگے دام وصول کرنے…

لاہور۔ ملک بھر میں کورونا لاک ڈاؤن کے بعد ہیئرکٹنگ کی دکانیں اور سیلون بند ہونے کی وجہ…

9 گھنٹے
کورونا لاک ڈاؤن، ہوم سروس کے حجام منہ مانگے دام وصول کرنے لگے

بنکاک میں پھنسے 170 پاکستانی مسافر خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

اسلام آباد۔ 21 مارچ کو حکومت پاکستان کی طرف سے فضائی آپریشن معطل کئے جانے کے بعد بیرون…

11 گھنٹے
بنکاک میں پھنسے 170 پاکستانی مسافر خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4ہلاکتیں، مجموعی…

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مزید افراد جاں بحق ہونے کے بعد…

11 گھنٹے
ایک ہی روز میں کورونا کے ہاتھوں 4ہلاکتیں، مجموعی تعداد 16 ہو گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے