بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
63 Views 0 6 دن
پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا
Jasarat News Urdu
Posted at 24 مارچ-2020

پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

لاہور کے میو اسپتال میں کورونا وائرس کا زیر علاج مریض دم توڑ گیا ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والا افراد کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 892 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سندھ میں 394، پنجاب میں 249، گلگت بلتستان میں 80، خیبرپختونخوا میں 38، اسلام آباد میں 15 اور بلوچستان میں 110 اور آزاد کشمیر میں 1 ہے۔

 کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے اور چاروں صوبوں کو لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات ہوگی اور فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہیں۔

 پنجاب بھر میں آج سے 2 ہفتوں کے لئے باقاعدہ لاک ڈاون کا آغاز ہو گیا ہے اور صوبہ بھر میں ہر قسم کے مذہبی و سماجی اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی فضائی آپریشن بھی مکمل بند ہے۔

اندرون شہر، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے تاہم صرف فیملیز کو اس پابندی سے استثنیٰ ہے۔

واضح رہے کہ کھانے پینے کی اشیا، اسپتال، میڈیکل اسٹورز اور بینک ملک بھر میں عائد پابندی سے مستثنی ہیں۔ اس کے علاوہ صحافی، اخبار فروش، طبی عملہ، سماجی کارکن، پورٹ پر کام کرنے والے ملازمین بھی پابندی سے مستثنی ہیں۔

متعلقہ خبریں

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4ہلاکتیں، مجموعی…

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مزید افراد جاں بحق ہونے کے بعد…

14 گھنٹے
ایک ہی روز میں کورونا کے ہاتھوں 4ہلاکتیں، مجموعی تعداد 16 ہو گئی

بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں…

بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی…

15 گھنٹے
بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں داخل بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی وجہ سے کورو کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں داخل کرا دئیے گئے۔بلدیو سنگھ کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکا ہے۔ 70 سالہ گرو بلدیہ سنگھ کی وجہ سے اب تک15 ہزار افراد کو قرنطینہاختیار کرنا پڑ گیا۔ وہ حال ہی میں کورونا زدہ ملک اٹلی اور جرمنی کے تبلیغی دورے سے واپس لوٹے تھے۔ بعد ازاں تبلیغ کیلئے درجنوں گاؤں میں گئے۔ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ 19 افراد جو پہلے ہی گرو سے رابطے میں تھے ان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔ مزید 200 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا ابھیآنا باقیہے۔ کورونا وبا کے حوالے سے اسے بھارت بھر میں سب سنجیدہ ترین الرٹ کہا جا رہا ہے۔متاثرہ گاؤں کے ہر گھر کو انتہائی سخت پابندیوں کے باوجود خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ویسے بھی مودی سرکار کی جانب سے پورے بھارت میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو گھر میں رہنے کی پابندی عائد ہے۔ ان متاثرہ 15 گاؤں کو 18 مارچ کو سیل کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ علاقہ گورون جین کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے تحت ان گاؤں میں 15 سے 20 ہزار افراد مرنیوالے افرا بلدیو سنگھ سے ملے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ آنجہانی گورو اور اس کے دو ساتھیوں نے یورپ سے واپسی کے باوجود آئسولیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ مرنے تک سکھ گرو تبلیغ کا کام کرتے رہے۔ اس کیس نے کینیڈا میں مشہور پنجابی گلوکار سندھو موس والا کو حیران کر دیا۔ اس نے آنجہانی بلدیو سنگھ کے حوالے سے ایک گانا بھی ریلیز کیا جسے یوٹیوب پر 2.3 ملین مرتبہ دو دنوں میں دیکھا اور سنا گیا۔یہ گانا بنیادی طور پر موت سے متعلق ہے اور اس میں گاؤں کو موت کے سائے سے خبردار رہنے کا کہاگیا ہے۔ پنجابی پولیس چیف ڈنکا گپتا کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں کو اسے ایک وارننگ کے طور پر لینا چاہئے۔ اب تک بھارت میں کورونا کے 918 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 20 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارتی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سارے کیسز ٹیسٹنگ کی کمی کی وجہ سے ابھی تکسامنے نہیں آ سکے۔ بہرحال بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے۔

کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

کورونا وائرس وبا کی شکل میں دنیا کے لگ بھگ تمام ممالک میں پھیل چکی ہے۔ اس وبا…

17 گھنٹے
کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے…

وینس۔ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب سے زیادہ یورپ میں اموات کا باعث…

21 گھنٹے
اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

تازہ ترین

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

5 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے