بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

پنجاب میں کورونا آرڈیننس کی منظوری کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات ملتوی

Tariq Tariq
39 Views 0 5 دن
پنجاب میں کورونا آرڈیننس کی منظوری کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات ملتوی
GEO
Posted at 25 مارچ-2020

لاہور۔ پنجاب کابینہ نے کورونا آرڈیننس کی باضابطہ منظوری دیدی۔ اس کے تحت اب کسی بھی شخص کو گھر میں مقررہ وقت تک رہنے کا پابند کیا جا سکے گا، خلاف ورزی کی صورت میں 10سے 50 ہزار جرمانہ یا چھ ماہ قید کی سزا دی جا سکے گی۔ پنجاب کابینہ نے ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبے میں 9 ماہ تک بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں کورونا آرڈیننس کی منظوری کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات ملتوی

تعلیمی ادارے بھی 31 مئی تک گرمیوں کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔ دوسری جانب محکمہ صحت کو وزیراعلٰی عثمان بزدار کی جانب سے گیارہ ارب جاری کر دئیے گئے۔ پنجاب کابینہ نے 10 ہزار نئے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتی کی بھی منظوری دی جبکہ وزیراعلٰی اور کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

وزیراعلٰی نے سول سیکرٹریٹ میں میڈیا کو ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے انفیکشیئس ڈزیز کنٹرول آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی ہے۔ کورونا کے تدارک کیلئے محکمہ صحت کو گیارہ ارب، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو دو ارب اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو 7 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا پر قابو پانے کیلئے ایک ارب مختص کئے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کو زکٰوہ کٹوتی ایک ماہ قبل کرنے کی تجویز

ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں لیبارٹریز کو فعال اور مزید موثر بنانے کیلئے 62 کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ بلدیاتی الیکشن 9 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کیلئے آرڈیننس لایا جا رہا ہے، مستحق افراد کو امداد کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت کو زکٰوہ کٹوتی ایک ماہ قبل کرنے کی تجویز بھجوائی ہے۔ بیت المال پنجاب سے بھی مستحق اور غریب افراد کیلئے فنڈز ریلیز کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکولز کی فیس کم کرنے اور چھٹیاں دینے کیلئے کمیٹی قائم کی ہے جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے صوبہ پنجاب میں کورونا سے ایک شخص ہلاک جبکہ 267افراد میں کورونا رپورٹ ہو چکا ہے جبکہ ملک بھر میں 958 افراد کورونا سے متاثر اور 7 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ٹرین کی بوگیوں کا سہارا لیا گیا اور ان کو…

5 گھنٹے
ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4ہلاکتیں، مجموعی…

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مزید افراد جاں بحق ہونے کے بعد…

14 گھنٹے
ایک ہی روز میں کورونا کے ہاتھوں 4ہلاکتیں، مجموعی تعداد 16 ہو گئی

بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں…

بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی…

15 گھنٹے
بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں داخل بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی وجہ سے کورو کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں داخل کرا دئیے گئے۔بلدیو سنگھ کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکا ہے۔ 70 سالہ گرو بلدیہ سنگھ کی وجہ سے اب تک15 ہزار افراد کو قرنطینہاختیار کرنا پڑ گیا۔ وہ حال ہی میں کورونا زدہ ملک اٹلی اور جرمنی کے تبلیغی دورے سے واپس لوٹے تھے۔ بعد ازاں تبلیغ کیلئے درجنوں گاؤں میں گئے۔ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ 19 افراد جو پہلے ہی گرو سے رابطے میں تھے ان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔ مزید 200 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا ابھیآنا باقیہے۔ کورونا وبا کے حوالے سے اسے بھارت بھر میں سب سنجیدہ ترین الرٹ کہا جا رہا ہے۔متاثرہ گاؤں کے ہر گھر کو انتہائی سخت پابندیوں کے باوجود خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ویسے بھی مودی سرکار کی جانب سے پورے بھارت میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو گھر میں رہنے کی پابندی عائد ہے۔ ان متاثرہ 15 گاؤں کو 18 مارچ کو سیل کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ علاقہ گورون جین کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے تحت ان گاؤں میں 15 سے 20 ہزار افراد مرنیوالے افرا بلدیو سنگھ سے ملے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ آنجہانی گورو اور اس کے دو ساتھیوں نے یورپ سے واپسی کے باوجود آئسولیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ مرنے تک سکھ گرو تبلیغ کا کام کرتے رہے۔ اس کیس نے کینیڈا میں مشہور پنجابی گلوکار سندھو موس والا کو حیران کر دیا۔ اس نے آنجہانی بلدیو سنگھ کے حوالے سے ایک گانا بھی ریلیز کیا جسے یوٹیوب پر 2.3 ملین مرتبہ دو دنوں میں دیکھا اور سنا گیا۔یہ گانا بنیادی طور پر موت سے متعلق ہے اور اس میں گاؤں کو موت کے سائے سے خبردار رہنے کا کہاگیا ہے۔ پنجابی پولیس چیف ڈنکا گپتا کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں کو اسے ایک وارننگ کے طور پر لینا چاہئے۔ اب تک بھارت میں کورونا کے 918 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 20 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارتی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سارے کیسز ٹیسٹنگ کی کمی کی وجہ سے ابھی تکسامنے نہیں آ سکے۔ بہرحال بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے۔

کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

کورونا وائرس وبا کی شکل میں دنیا کے لگ بھگ تمام ممالک میں پھیل چکی ہے۔ اس وبا…

17 گھنٹے
کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

تازہ ترین

ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ٹرین کی بوگیوں کا سہارا لیا گیا اور ان کو…

5 گھنٹے
ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

5 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے