بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

ملک بھر میں کرونا سے 15 مزید ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 222

paktv Avatar
35 Views 0 1 مہینہ
ملک بھر میں کرونا سے 15 مزید ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 222
Dawn
Posted at 23 اپریل-2020

پاکستان میں آج کرونا کے ہاتھوں مزید15 ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 222 ہو گئی۔ اب تک سب سے زیادہ اموات 83خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سندھ 69، پنجاب 58، بلوچستان 6، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مجموعی کرونا متاثرین کی تعداد 10503 ہو گئی

آج ملک بھر میں مزید 837 نئے کروناکیسز رپورٹ ہوئے جس سے مجموعی کرونا متاثرین کی تعداد 10503 ہو گئی۔پنجاب میں سب سے زیادہ 335کیسز ریکارڈ کئے گئے۔ سندھ 320، خیبرپختونخوا میں 108، بلوچستان 57، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان میں 7 اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔

پنجاب میں آج کرونا متاثرین کے مزید 335 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 4590 ہو گئی۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب تک پنجاب میں کرونا سے صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 724 ہو گئی۔ آجسندھ میں آج 320 کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 3373 ہو گئی جبکہ کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 715 ہو گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا متاثرین کے نو نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں مجموعی کرونا متاثرین کی تعداد 194 ہو گئی۔ آزاد کشمیر میں آج کرونا کا ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جس سے کرونا متاثرین کی تعداد 51 ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں آج 108 نئے کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جس سے صوبے بھر میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1453 ہو گئی۔

اب تک صوبے میں 414 افراد کرونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں آج کرونا کے مزید 57 کیسز سامنے آئے جس سے صوبے میں مجموعی متاثرین کی تعداد 552 ہو گئی۔ گلگت بلتستان میں بدھ کو 7 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس سے مجموعی متاثرین کی تعداد 290 ہو گئی۔ کرونا سے اب تک صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 201ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کوئی بھی…

1 دن
لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

1 ہفتہ
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

1 ہفتہ
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

پاکستان میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

آج کرونا سے مزید 35 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 1087 ہو…

2 ہفتے
پاکستان بھر میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

26 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

5 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

6 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے