بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-May-2020

کورونا کیخلاف تارکین وطن ڈاکٹرزکی خدمات کیلئے پروگرام کا آغاز

Iqra Khan Iqra Khan
53 Views 0 1 مہینہ
کورونا کیخلاف تارکین وطن ڈاکٹرزکی خدمات کیلئے پروگرام کا آغاز
twitter
Posted at 25 اپریل-2020

حکومت کورونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے پرعزم ہو گئی۔ ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے یاران وطن کے نام سے ویب سائٹ لانچ کرا دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں اور غیر ملکی پاکستانی ڈاکٹرز اس مہلک وائرس کو شکست دینے کیلئے حکومت کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یاران وطن کے نام سے یہ پلیٹ فارم ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کیلئے بنایا گیا ہے اور اس سے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز بھی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف کام اقدامات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین کی خدامات حاصل کرنے کیلئے یاران وطن پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔

یاران وطن ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین کو اپنے ملک میں صحت پر کام کرنے کا موقع دے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 256 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 5046، سندھ میں 4232، خیبرپختونخوا میں 1708، بلوچستان میں 656، گلگت بلتستان میں 307، اسلام آباد میں 223 اور آزاد کشمیر میں 55 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 28 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 97ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

3 دن
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

3 دن
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

پاکستان میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

آج کرونا سے مزید 35 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 1087 ہو…

4 دن
پاکستان بھر میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

بھارت میں لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی بے قابو ہو گیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر رکھی ہے مگر کم…

4 دن
بھارت میں لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی بے قابو ہو گیا

تازہ ترین

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

4 گھنٹے
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔ سرفراز احمد بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ…

3 گھنٹے
سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا…

2 گھنٹے
فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

کراچی طیارہ حادثے کی جگہ سے ایئر بس کی 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اہم تصاویر…

1 گھنٹہ
فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے