بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

ایران، فرانس میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی،صحت یاب مریض 11 لاکھ ہو گئے

paktv Avatar
67 Views 0 1 مہینہ
ایران اور فرانس میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی،صحت یاب مریض 11 لاکھ ہو گئے
Dawn
Posted at 3 مئی-2020

فرانس اور ایران کرونا وبا سے متاثرہ ٹاپ ٹین ممالک میں شامل تھے مگر اب دونوں ممالک میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔ ادھر دنیا بھر میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ ہو گئی۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے پیر سے ملک بھر کے 132 علاقوں میں مساجد کھولنے کا اعلان کیاہے۔ ان علاقوں میں کرونا کے خطرات کم ہیں۔ کم خطرات والے علاقوں میں 16 مئی سے سکولز بھی کھولے جا رہے ہیں۔ تمام مساجد اور سکولز انتظامیہ کو سماجی افصلے اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روحانی کا پیر سے ملک بھر کے 132 علاقوں میں مساجد کھولنے کا اعلان

ایران میں اب کرونا سے 6 ہزار اموات اور متاثرین کی تعداد96ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر سعودی عرب میں بھی دمام علاقے سے جزوی کرفیو اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودیہ میں اب تک 176 افراد ہلاک جبکہ کرونا متاثرین کی تعداد 25459 ہے۔ فرانس واحد یورپی ملک ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں حد تک کمی آ گئی ہے۔

پچھلے کئی روز سے وہاں کوئی نیا کیسز سامنے نہیں آیا۔ فرانس میں کرونا سے اموات کی تعداد 24 ہزار جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 396 ہو چکی ہے۔ حکومت فرانس نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مزید دو ماہ کی کرونا ہیلتھ ایمرجنسی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر کرونا سے شدید متاثر بلجیئم نے بھی پیرسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دے دیا ہے۔ بلجیئم میں کرونا اموات کی تعداد 7844 جبکہ متاثرین کی تعداد 50 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ امریکہ میں مجموعی کرونا اموات 67448 جبکہ متاثرین کی تعداد 1160804 ہے۔ کرونا وبا چینی شہر ووہان سے پھوٹی تھی مگر چین کرونا سے متاثرہ ابتدائی دس ممالک کی فہرست سے نکل گیا ہے۔

چین میں کرونا متاثرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے پچھلے ہفتے صرف ایک کیسز سامنے آیا۔ چین میں کرونا سے اموات 4633 جبکہ متاثرین کی تعداد 82778 ہے۔ واضح رہے دنیا بھر میں کرونا موات کی تعداد 3,45,048 جبکہ متاثرین کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

کورونا کیخلاف لڑنے والے عملے کیلئے مفت ایئر ٹکٹس

کویت کی فضائی کمپنی نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کیلئے مفت ٹکٹس کا…

3 دن
کورونا کیخلاف لڑنے والے عملے کیلئے مفت ایئر ٹکٹس

لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کوئی بھی…

5 دن
لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

2 ہفتے
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

2 ہفتے
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

11 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

11 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

12 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

13 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے