بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

حکومت سندھ کا صنعتی مزدوروں کیلئے بڑا اقدام

Tariq Tariq
35 Views 0 6 دن
حکومت سندھ کا صنعتی مزدوروں کیلئے بڑا اقدام
Express
Posted at 23 مارچ-2020

کراچی۔ حکومت سندھ نے کورونا سے متاثرہ صوبے کے صنعتی مزدوروں کیلئے بڑا اقدام کیا ہے۔ صوبے بھر کے صنعتی مزدوروں کو لاک ڈاؤن کے دوران کوئی ادارہ نکالے گا اور نہ ہی تنخواہ کاٹے گا۔ مزدوروں کی ملازمت اور تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وبائی امراض ایکٹ تحفظ کا نوٹیفکیشن بھی جاری

کوئی بھی ادارہ احکامات کی خلاف ورزی پر سزا کا حقدار ہو گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وبائی امراض ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت ملازمین کے تحفظ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ حکم نامے کے تحت ہر صنعتی ادارہ مزدور کو مکمل تنخواہ دینے کا پابندہو گا اور لاک ڈاؤن کے دوران کسی مزدور کی تنخواہ بھی نہیں کاٹی جا سکے گی۔

حکومت سندھ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود خود کو قرنطینہ سنٹرز منتقل نہ کرنے پر بھی کارروائی ہو گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کارروائی کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو دے دئیے۔ قرنطینہ میں نہ رہنے والوں کیخلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہو گی۔

واضح رہے سندھ حکومت پہلے ہی دیہاڑ ی دار طبقے کیلئے 20 لاکھ راشن بیگز پاک فوج کے اشتراک سے ان کے گھروں تک پہنچانے کا اعلان بھی کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4ہلاکتیں، مجموعی…

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مزید افراد جاں بحق ہونے کے بعد…

13 گھنٹے
ایک ہی روز میں کورونا کے ہاتھوں 4ہلاکتیں، مجموعی تعداد 16 ہو گئی

بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں…

بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی…

14 گھنٹے
بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں داخل بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی وجہ سے کورو کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں داخل کرا دئیے گئے۔بلدیو سنگھ کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکا ہے۔ 70 سالہ گرو بلدیہ سنگھ کی وجہ سے اب تک15 ہزار افراد کو قرنطینہاختیار کرنا پڑ گیا۔ وہ حال ہی میں کورونا زدہ ملک اٹلی اور جرمنی کے تبلیغی دورے سے واپس لوٹے تھے۔ بعد ازاں تبلیغ کیلئے درجنوں گاؤں میں گئے۔ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ 19 افراد جو پہلے ہی گرو سے رابطے میں تھے ان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔ مزید 200 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا ابھیآنا باقیہے۔ کورونا وبا کے حوالے سے اسے بھارت بھر میں سب سنجیدہ ترین الرٹ کہا جا رہا ہے۔متاثرہ گاؤں کے ہر گھر کو انتہائی سخت پابندیوں کے باوجود خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ویسے بھی مودی سرکار کی جانب سے پورے بھارت میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو گھر میں رہنے کی پابندی عائد ہے۔ ان متاثرہ 15 گاؤں کو 18 مارچ کو سیل کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ علاقہ گورون جین کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے تحت ان گاؤں میں 15 سے 20 ہزار افراد مرنیوالے افرا بلدیو سنگھ سے ملے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ آنجہانی گورو اور اس کے دو ساتھیوں نے یورپ سے واپسی کے باوجود آئسولیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ مرنے تک سکھ گرو تبلیغ کا کام کرتے رہے۔ اس کیس نے کینیڈا میں مشہور پنجابی گلوکار سندھو موس والا کو حیران کر دیا۔ اس نے آنجہانی بلدیو سنگھ کے حوالے سے ایک گانا بھی ریلیز کیا جسے یوٹیوب پر 2.3 ملین مرتبہ دو دنوں میں دیکھا اور سنا گیا۔یہ گانا بنیادی طور پر موت سے متعلق ہے اور اس میں گاؤں کو موت کے سائے سے خبردار رہنے کا کہاگیا ہے۔ پنجابی پولیس چیف ڈنکا گپتا کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں کو اسے ایک وارننگ کے طور پر لینا چاہئے۔ اب تک بھارت میں کورونا کے 918 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 20 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارتی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سارے کیسز ٹیسٹنگ کی کمی کی وجہ سے ابھی تکسامنے نہیں آ سکے۔ بہرحال بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے۔

کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

کورونا وائرس وبا کی شکل میں دنیا کے لگ بھگ تمام ممالک میں پھیل چکی ہے۔ اس وبا…

16 گھنٹے
کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے…

وینس۔ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب سے زیادہ یورپ میں اموات کا باعث…

19 گھنٹے
اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

5 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

4 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

حکومت کا ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران…

3 گھنٹے
حکومت کا ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے