بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

حکومت سندھ کی تاجروں کو مشروط کاروبار کی اجازت

paktv Avatar
60 Views 0 1 مہینہ
حکومت سندھ کی تاجروں کو مشروط کاروبار کی اجازت
GEO
Posted at 24 اپریل-2020

کراچی۔ حکومت سندھ کی جانب سے کرونا لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کے فیصلے کیخلاف تاجر برادری ڈٹ گئی تھی۔ تاجر وں کا مطالبہ تھا کہ انہیں دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اب حکومت سندھ نے انہیں مشروط کاروبار کرنے کی اجازت دے دی۔ پیر سے جمعرات تک انہیں صبح 9 سے 3 بجے کے درمیان کاروبار کی اجازت ہو گی۔

البتہ اشیائے خوردونوش کی دکانیں صبح 8 سے 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ رمضان المبارک کے دوران شام پانچ بجے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ فوڈ چین کی ڈلیوری پانچ سے دس بجے ہو گی۔ وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ نے رمضان کے دوران پیر تا جمعرات صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت د ے دی۔

کاروبا پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے تین بجے ہو گا

قبل ازیں وزیراعلٰی سندھ کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، ناصر شاہ، مشیر مرتضٰی وہاب، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ رمضان میں بھی شام پانچ بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہو گا اور احترام رمضان آرڈیننس جاری رہے گا۔

وزیراعلٰی نے اعلان کیا کہ کاروبا پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے تین بجے ہو گا جبکہ اشیاء خوردونوش کی دکانیں 8 تا پانچ بجے تک کھلی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کی ڈلیوری پانچ سے دس بجے تک ہو گی۔ سحری کے دوران کوئی ہوم ڈلیوری نہیں ہو گی۔ محکمہ داخلہ ایس او پیز اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ اس میں وقت کا تعین کیاجائیگا۔

واضح رہے کراچی میں کرونا متاثرین کی تعداد 3900 تک پہنچ گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 73 ہے۔ اس میں سے نصف اموات صرف کراچی میں ہوئیں۔دوسری جانب حکومت سندھ کے فیصلوں سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ایک طرف سندھ حکومت نے کاروبار کھولنے کی مشرو ط اجازت دی ہے۔ دوسری جانب مساجد میں تراویح کی نماز پر پابندی لگا دی۔

متعلقہ خبریں

لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کوئی بھی…

1 دن
لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

1 ہفتہ
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

1 ہفتہ
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

پاکستان میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

آج کرونا سے مزید 35 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 1087 ہو…

2 ہفتے
پاکستان بھر میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

23 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

5 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

6 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے