بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

فنانشل ٹائمز کا کرونا سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 60 فیصد تک ہونے کا دعویٰ

paktv Avatar
48 Views 0 1 مہینہ
فنانشل ٹائمز کا کرونا سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 60 فیصد تک ہونے کا دعویٰ
GEO
Posted at 28 اپریل-2020

لندن۔ معروف برطانوی ڈیلی فنانشل ٹائمز کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا سے مرنیوالوں کی تعداد 60 فیصد ہو سکتی ہے۔ کرونا کی وجہ سے ہونیوالی اموات کے دوران بہت سے ممالک میں دیگر بیماریوں سے مرنیوالوں کی تعداد میں بھی حیرات انگیز اضافہ ہوا۔

کرونا کے بغیر ہونیوالی اموات ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد تھیں

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اموات کرونا کی وجہ سے ہو سکتی ہیں مگر کرونا ٹیسٹ کی محدود صلاحیت کی وجہ سے ان کی تشخیص نہیں کی جا سکی۔برطانوی جریدہ فنانشل ٹائمز کی جانب سے تحقیق کیلئے 14 یورپی ممالک میں مارچ اور اپریل میں کرونا سے 75 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ کرونا کے بغیر ہونیوالی اموات ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد تھیں جو کہ پچھلے چار سال کے دوران اسی عرصے میں ہونیوالی اموات سے پچاس فیصد زیادہ ہیں۔

اس تحقیق میں برطانیہ، اٹلی، سپین، فرانس، بلجیئم، آسٹریا، ہالینڈ، پرتگال، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک سمیت دیگر ممالک شامل تھے۔ ان ممالک میں ہونیوالی اموات کو دیکھتے ہوئے دیگر ممالک کا جائزہ لیا جائے تو کرونا کے باعث ہونیوالی اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

ادھر مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس پاکستان،بھارت اور ان جیسے دیگر ممالک میں کرونا کیسز کم آنے کو غیر یقینی قرار دے رہے ہیں۔ وہ ان ممالک میں کم کیسز کی بڑی وجہ کرونا ٹیسٹ کی محدود صلاحیت اور لوگوں کا ٹیسٹ کرانے سے گریز قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30,814,10 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ کرونا سے اموات کی تعداد دو لاکھ12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کوئی بھی…

1 دن
لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

1 ہفتہ
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

1 ہفتہ
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

پاکستان میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

آج کرونا سے مزید 35 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 1087 ہو…

2 ہفتے
پاکستان بھر میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

17 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

5 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے