بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

ایسا لاک ڈاون نہیں لگانا چاہتے جس سے ٹرانسپورٹ بند ہو، وزیراعظم

Iqra Khan Iqra Khan
41 Views 0 5 دن
ایسا لاک ڈاون نہیں لگانا چاہتے جس سے ٹرانسپورٹ بند ہو، وزیراعظم
the express tribune
Posted at 25 مارچ-2020

وزیر اعظم عمران کان کا کہنا ہے کہ ایران میں جب کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تو ان کے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ وہ اس وائرس سے نمٹ سکتے۔ اس لئے ہمیں زائرین کو پاکستان آنے کی اجزات دینا پڑی۔ ہم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے مسلسل رابطہ رکھا۔

وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ پاکستان کے لوکل عوام میں اس بیماری کی شرح بہت کم ہے زیادہ تعداد باہر سے آنے والے افراد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر 15 جنوری کو میٹنگ کی تھی، چین کے ساتھ رابطے میں رہے، ایران کے ساتھ بھی رابطے میں تھے، چین میں پاکستانی طلبا کو رکھنا اچھا فیصلہ تھا۔ چین سے ایک بھی کورونا کیس پاکستان نہیں آیا۔ پاکستانی زائرین ایران گئے ہوئے تھے۔ ایران کے پاس کورونا سے لڑنے کی صلاحیت نہیں تھی۔ اس لئے ہمیں زائرین کو پاکستان آنے کی اجازت دینا پڑی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایران نے پاکستانی زائرین تفتان سرحد بھیج دیئے، دباو بڑھنے کی وجہ سے زائرین کو پاکستان منتقل کیا، 9 لاکھ لوگوں کی اب تک ایئر پورٹس پرسکریننگ کرچکے ہیں، تقریباً 900 افراد کورونا وائرس کے مریض ہیں، کورونا کے صرف 153 مقامی کیس ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا، ہر وہ جگہ بند کر دی جہاں لوگ اکٹھے ہوسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا سندھ کی طرز کا لاک ڈاون ابھی نہیں لگانا، ٹرانسپورٹ کی بندش سے کنسٹرکشن کا شعبہ متاثر ہوگا، گلگت بلتستان میں تیل کی کمی ہوگئی ہے۔ سندھ لاک ڈاون کے حوالے سے پنجاب سے آگے ہے، خوف سے کئے گئے فیصلوں کے باعث ہم مزید مشکلات پیدا کر دیتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا کے ممالک میں اس وقت ایک جنگ چھڑی ہوئی ہے کہ پہلے معیشت کو سنبھالیں یا کورونا کو دیکھیں۔ ہمیں بھی پہلے اپنے ڈیٹا کو دیکھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ٹرانسپورٹ بند کرتے دیتے ہیں تو دو ہفتے بعد اس کے کیا اثرات ہوں گے۔ اور اگر کرفیو لگا دیتے ہیں تو ہمیں گھروں میں عوام کو کھانا پہنچانا ہو گا تو کیا ہمارے پاس اتنے وسائل موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایسے لاک ڈاون پر نہیں جانا چاہتے جس سے ٹرانسپورٹ بند ہوجائے، گندم کی کٹائی، کنسٹریشن انڈسٹری متاثر ہوسکتی ہے، گلگت بلتستان میں تیل کی کمی ہوگئی، کرفیو لگایا تو گھروں میں کھانا پہنچانا پڑے گا، نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کل فیصلہ کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں چیزوں کا جائزہ لے کر درست فیصلے کرنے چاہئیں، خوف میں کبھی درست فیصلے نہیں ہو سکتے۔ ہم غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4ہلاکتیں، مجموعی…

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مزید افراد جاں بحق ہونے کے بعد…

14 گھنٹے
ایک ہی روز میں کورونا کے ہاتھوں 4ہلاکتیں، مجموعی تعداد 16 ہو گئی

بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں…

بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی…

15 گھنٹے
بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں داخل بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی وجہ سے کورو کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں داخل کرا دئیے گئے۔بلدیو سنگھ کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکا ہے۔ 70 سالہ گرو بلدیہ سنگھ کی وجہ سے اب تک15 ہزار افراد کو قرنطینہاختیار کرنا پڑ گیا۔ وہ حال ہی میں کورونا زدہ ملک اٹلی اور جرمنی کے تبلیغی دورے سے واپس لوٹے تھے۔ بعد ازاں تبلیغ کیلئے درجنوں گاؤں میں گئے۔ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ 19 افراد جو پہلے ہی گرو سے رابطے میں تھے ان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔ مزید 200 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا ابھیآنا باقیہے۔ کورونا وبا کے حوالے سے اسے بھارت بھر میں سب سنجیدہ ترین الرٹ کہا جا رہا ہے۔متاثرہ گاؤں کے ہر گھر کو انتہائی سخت پابندیوں کے باوجود خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ویسے بھی مودی سرکار کی جانب سے پورے بھارت میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو گھر میں رہنے کی پابندی عائد ہے۔ ان متاثرہ 15 گاؤں کو 18 مارچ کو سیل کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ علاقہ گورون جین کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے تحت ان گاؤں میں 15 سے 20 ہزار افراد مرنیوالے افرا بلدیو سنگھ سے ملے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ آنجہانی گورو اور اس کے دو ساتھیوں نے یورپ سے واپسی کے باوجود آئسولیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ مرنے تک سکھ گرو تبلیغ کا کام کرتے رہے۔ اس کیس نے کینیڈا میں مشہور پنجابی گلوکار سندھو موس والا کو حیران کر دیا۔ اس نے آنجہانی بلدیو سنگھ کے حوالے سے ایک گانا بھی ریلیز کیا جسے یوٹیوب پر 2.3 ملین مرتبہ دو دنوں میں دیکھا اور سنا گیا۔یہ گانا بنیادی طور پر موت سے متعلق ہے اور اس میں گاؤں کو موت کے سائے سے خبردار رہنے کا کہاگیا ہے۔ پنجابی پولیس چیف ڈنکا گپتا کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں کو اسے ایک وارننگ کے طور پر لینا چاہئے۔ اب تک بھارت میں کورونا کے 918 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 20 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارتی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سارے کیسز ٹیسٹنگ کی کمی کی وجہ سے ابھی تکسامنے نہیں آ سکے۔ بہرحال بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے۔

کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

کورونا وائرس وبا کی شکل میں دنیا کے لگ بھگ تمام ممالک میں پھیل چکی ہے۔ اس وبا…

17 گھنٹے
کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے…

وینس۔ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب سے زیادہ یورپ میں اموات کا باعث…

20 گھنٹے
اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے