بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

کورونا وائرس سے پاکستان میں سیکڑوں اموات کا خدشہ

Iqra Khan Iqra Khan
51 Views 0 1 مہینہ
لاک ڈاون میں نرمی سے ملک کا ہیلتھ سسٹم کورونا کیسز برداشت کرسکتا
the nation
Posted at 22 اپریل-2020

پاکستان سمیت برطانیہ اور سعودی عرب کے نامور مسلمان ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر رمضان میں باجماعت نمازیں اور تراویح پڑھانے پر اصرار جاری رہا تو پاکستان میں کورونا وائرس سے سیکڑوں اموات واقع ہو سکتی ہیں۔

پاکستان، برطانیہ اور سعودی عرب کے نامور ماہرین صحت نے پاکستانی علما، حکومت پاکستان اور ملک کی تاجر برادری کو ایک خط بھیجا ہے جس میں با جماعت نمازوں سے کورونا وائرس کے بڑھنے کے خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔

خط لکھنے والے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر عبدالباری خان کراچی، ڈاکٹر فیصل محمود کراچی، ڈاکٹر خرم خان لندن، ڈاکٹر شیمویل اشرف کراچی، ڈاکٹر سعد خالد نیاز کراچی، ڈاکٹر عبدالباسط کراچی، ڈاکٹر رضی محمد میر پور خاص، ڈاکٹر حنیف چٹنی کراچی، ڈاکٹر زاہد جمال کراچی، ڈاکٹر فرید شاہ مدینہ منورہ، ڈاکٹر یحییٰ چاولہ کراچی، ڈاکٹر مغیث مکہ مکرمہ اور ڈاکٹر رضا سید کراچی سے شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مساجد میں زیادہ تر نماز پڑھنے والے افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہوتی ہیں جن پر آسانی سے کورونا وائرس حملہ کر دکتا ہے۔

رمضان میں باجماعت نماز اور تراویح کے اجتماعات سے پاکستان کے کمزور نظام صحت پر ایسا دباو پڑ سکتا ہے کہ وہ بالکل ہی بیٹھ جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ مساجد میں باجماعت نمازوں سے کورونا وائرس پھیلنے اور غیر معمولی اموات کی وجہ سے پاکستان، اسلام اور مسلمانوں کو شدید بدنامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لئے علما سے گزارش ہے کہ وہ باجماعت نمازوں کے فیصلے پر نظرثانی کریں اور لوگوں کو گھروں پر نماز پڑھنے کی تلقین کریں۔

بین الاقوامی شہرت کے حامل ان ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی شکل میں ایک نظر نہ آنے والے لیکن جان لیوا دشمن سے نمٹنے کے لیےکیلئے اتفاق رائے قائم کرنے پر وہ دل کی گہرایوں سے علما کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ نہ صرف پاکستان کے مسلمانوں کیلئے بلکہ پوری انسانیت کیلئے ایک ایسا وقت ہے جو کہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

کورونا کیخلاف لڑنے والے عملے کیلئے مفت ایئر ٹکٹس

کویت کی فضائی کمپنی نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کیلئے مفت ٹکٹس کا…

3 دن
کورونا کیخلاف لڑنے والے عملے کیلئے مفت ایئر ٹکٹس

لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کوئی بھی…

5 دن
لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

2 ہفتے
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

2 ہفتے
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

تازہ ترین

بلیوں سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

کوئی بھی شوق جب بہت زیادہ بڑھ جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ غیر…

5 گھنٹے
بلیوں سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو…

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد…

4 گھنٹے
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

13 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

14 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے