بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

ملک بھرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1000 ہوگئی

Iqra Khan Iqra Khan
42 Views 0 5 دن
ملک بھرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1000 ہوگئی
Anadolu Agency
Posted at 25 مارچ-2020

کورونا وائرس سے راولپنڈی کی ایک خاتون آج زندگی کی بازی ہار گئی۔ جس کے ملک میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ یہ خاتون 21 مارچ سے راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھی۔

کمشنر راولپنڈی کی جانب سے خاتون کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ خاتون کے بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک سے وطن آئی تھی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد مریضوں کی تعداد 1 ہزار ہو گئی ہے ۔ 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 21 افراد مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار ہوگئی ہے۔ سندھ میں 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، گلگت بلتستان میں 81، خیبر پختونخوا میں 78 جبکہ اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جہلم میں کورونا کے مزید 14 مریض کنفرم ہوگئے ہیں اور یہ تمام لوگ یا تو بیرون ملک سے آئے تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ پہلے بھی درخواست کی ہے باہر سے آنیوالے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں خود کو سیلف کو آرینٹین کریں، اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ نہ بنیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ضلع جہلم میں کرونا وائرس سے متعلق امور و معاملات کو باقاعدہ بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں،فوری طور پر لاک ڈاون سےمتاثر طبقے کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، راشن اور ضروری اشیا کی ترسیل اور ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں 46 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 4 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے پہلے مریض کا تعلق یونین کونسل منگا سے تھا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 410 ہوگئی ہے۔ کراچی میں 144، سکھر میں 265 اور دادو میں ایک فرد کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 مریض صحتیاب اور ایک جاں بحق ہوچکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات ہے اور چاروں صوبے لاک ڈاون کا اعلان کرچکے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات کی گئی ہے اور فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہیں۔

وزارت ریلوے نے کل رات 12 بجے سے 31 مارچ تک ملک بھر میں ٹرین آپریشن معطل کردیا ہے صرف مال بردار ٹرینیں ہی چلیں گی۔

متعلقہ خبریں

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4ہلاکتیں، مجموعی…

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مزید افراد جاں بحق ہونے کے بعد…

14 گھنٹے
ایک ہی روز میں کورونا کے ہاتھوں 4ہلاکتیں، مجموعی تعداد 16 ہو گئی

بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں…

بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی…

15 گھنٹے
بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں داخل بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی وجہ سے کورو کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں داخل کرا دئیے گئے۔بلدیو سنگھ کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکا ہے۔ 70 سالہ گرو بلدیہ سنگھ کی وجہ سے اب تک15 ہزار افراد کو قرنطینہاختیار کرنا پڑ گیا۔ وہ حال ہی میں کورونا زدہ ملک اٹلی اور جرمنی کے تبلیغی دورے سے واپس لوٹے تھے۔ بعد ازاں تبلیغ کیلئے درجنوں گاؤں میں گئے۔ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ 19 افراد جو پہلے ہی گرو سے رابطے میں تھے ان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔ مزید 200 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا ابھیآنا باقیہے۔ کورونا وبا کے حوالے سے اسے بھارت بھر میں سب سنجیدہ ترین الرٹ کہا جا رہا ہے۔متاثرہ گاؤں کے ہر گھر کو انتہائی سخت پابندیوں کے باوجود خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ویسے بھی مودی سرکار کی جانب سے پورے بھارت میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو گھر میں رہنے کی پابندی عائد ہے۔ ان متاثرہ 15 گاؤں کو 18 مارچ کو سیل کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ علاقہ گورون جین کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے تحت ان گاؤں میں 15 سے 20 ہزار افراد مرنیوالے افرا بلدیو سنگھ سے ملے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ آنجہانی گورو اور اس کے دو ساتھیوں نے یورپ سے واپسی کے باوجود آئسولیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ مرنے تک سکھ گرو تبلیغ کا کام کرتے رہے۔ اس کیس نے کینیڈا میں مشہور پنجابی گلوکار سندھو موس والا کو حیران کر دیا۔ اس نے آنجہانی بلدیو سنگھ کے حوالے سے ایک گانا بھی ریلیز کیا جسے یوٹیوب پر 2.3 ملین مرتبہ دو دنوں میں دیکھا اور سنا گیا۔یہ گانا بنیادی طور پر موت سے متعلق ہے اور اس میں گاؤں کو موت کے سائے سے خبردار رہنے کا کہاگیا ہے۔ پنجابی پولیس چیف ڈنکا گپتا کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں کو اسے ایک وارننگ کے طور پر لینا چاہئے۔ اب تک بھارت میں کورونا کے 918 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 20 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارتی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سارے کیسز ٹیسٹنگ کی کمی کی وجہ سے ابھی تکسامنے نہیں آ سکے۔ بہرحال بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے۔

کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

کورونا وائرس وبا کی شکل میں دنیا کے لگ بھگ تمام ممالک میں پھیل چکی ہے۔ اس وبا…

17 گھنٹے
کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے…

وینس۔ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب سے زیادہ یورپ میں اموات کا باعث…

20 گھنٹے
اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے