بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

چینی میڈیکل ریلیف سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

paktv Avatar
62 Views 0 1 مہینہ
چینی میڈیکل ریلیف سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی
Express
Posted at 25 اپریل-2020

چین کی جانب سے آج میڈیکل ایمرجنسی ریلیف اشیاء کی دوسری کیھپ پاکستان پہنچ گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف اشیاء کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ اس سامان میں مزید وینٹی لیٹرز بھی بھجوائے گئے ہیں۔

میڈیکل ٹیم میں مختلف وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی شامل ہیں

میڈیکل ریلیف اشیاء میں ڈاکرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی کٹس، سرجیکل ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز میجر جنرل ہوانگ چنگ زن کی قیادت میں چینی میڈیکل ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی تھی۔ میڈیکل ٹیم میں مختلف وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی میڈیکل ٹیم میں نرسنگ و ٹیسٹنگ ماہرین بھی پاکستان آئے ہیں۔

چینی میڈیکل ٹیم دو ماہ پاکستان میں قیام کرے گی اور کرونا سے بچاؤ کیلئے پاکستانی ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل کی رہنمائی بھی کرے گی۔ قبل ازیں پاکستان میں چینی سفیر نے پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ جلد پاکستان بھی کرونا پر قابو پا لے گا۔

Courtesy FaceBook

واضح رہے گزشتہ دس روز میں چین میں کرونا سے ہلاکت کاکوئی نیا کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا۔چینی سفیر کا سوشل میڈیا پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری ہوا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت اور عوام کرونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

عنقریب پاکستان بھی کرونا پر قابو پا لے گا۔ چینی سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی اور کرونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا چینی ماہرین صحت ٹیم کی پاکستان آمد سے کرونا پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

کرونا پر قابو پانے کیلئے چین کے تجربے سے استفادے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ خبریں

کورونا کیخلاف لڑنے والے عملے کیلئے مفت ایئر ٹکٹس

کویت کی فضائی کمپنی نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کیلئے مفت ٹکٹس کا…

2 دن
کورونا کیخلاف لڑنے والے عملے کیلئے مفت ایئر ٹکٹس

لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کوئی بھی…

4 دن
لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

2 ہفتے
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

2 ہفتے
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

4 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

4 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

3 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

2 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے