بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

کرونا کیسز میں ترکی نے ایران کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

paktv Avatar
77 Views 0 1 مہینہ
کرونا کیسز میں ترکی نے ایران کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
Posted at 21 اپریل-2020

استنبول۔ کرونا وبا نے یورپی ممالک میں موت کا رقص کھیل جاری رکھا ہوا ہے۔ ایران واحد اسلامی ملک تھا جو کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا مگر اب ایران سے زیادہ کرونا متاثرین ترکی کے ہو گئے ہیں۔

ترکی میں کرونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اموات کی تعداد بھی 2140 تک جا پہنچی ہے۔ موجودہ صورتحال میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے 31 صوبوں میں 4 روز کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کا اطلاق 23 اپریل سے 26 اپریل تک ہو گا۔ترک میڈیا کے مطابق 23 اپریل کو ترکی میں قومی خودمختاری اور بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

امریکہ میں مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز

تاہم اس مرتبہ کرفیو کی وجہ سے یہ تقریبات منعقد نہیں ہوں گی۔ ادھر سپین میں کرونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ 20 ہزار اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سپین، اٹلی، فرانس، جرمنی، برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں کرونا سے اموات ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔

ادھر ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعدادوشمار کے تحت امریکہ میں مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز جبکہ اموات کی تعداد 42 ہزار 518 ہو گئی۔ کرونا کی بدترین صورتحال کے پیش نظر صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ کیلئے امیگریشن عارضی صور پر معطل کر دی ہے۔

Courtesy Twitter

اس پر صدر ٹرمپ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر پردستخط بھی کر دئیے ہیں۔ اس کا مقصد امریکیوں کی ملازمت کا تحفظ ہے۔ ایک محتاط اندازے کے تحت امریکہ میں اب تک دو کروڑ بیس لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے کرونا لاک ڈاؤن پر ہر شخص کیلئے 1200 ڈالر امدادی پیکج دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

کورونا کیخلاف لڑنے والے عملے کیلئے مفت ایئر ٹکٹس

کویت کی فضائی کمپنی نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کیلئے مفت ٹکٹس کا…

2 دن
کورونا کیخلاف لڑنے والے عملے کیلئے مفت ایئر ٹکٹس

لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کوئی بھی…

4 دن
لاہورمیں 6 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز ہونے کا انکشاف

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

2 ہفتے
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

2 ہفتے
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

3 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

2 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

2 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

1 گھنٹہ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے