بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

باجماعت نماز پر پاکستانی اور غیر ملکی علماء کی متضاد رائے

Tariq Tariq
39 Views 0 5 دن
Social Media
Posted at 25 مارچ-2020

اسلام آباد۔کورونا وبا پر مذہبی رہنماؤں کے حوالے سے متضاد آرا سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ کئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ او ر پانچ فرض جماعتوں کو اس مشکل وقت میں گھر پر ہی ادا کرنا چاہئے مگر بعض رہنما اس کی سختی سے مخالفت کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے عام مسلمانوں میں کنفیوژن پائی جاتی ہے۔ اس اہم مذہبی اختلاف کے حوالے سے صحیح حقائق جاننے کیلئے صدر مملکت عارف علوی نے دنیا کے ممتاز مذہبی ادارے جامعہ الازہر مصر کے مفتی اعظم سے نماز جمعہ اور پانچ نمازوں کی ادائیگی اس مشکل وقت میں کیسے کی جانی چاہئے

نمازوں کی ادائیگی اس مشکل وقت میں کیسے کی جانی چاہئے

اس حوالے سے خط لکھ کر فتویٰ مانگا تھا۔۔مصر کی جامعہ الازہر کو دنیا بھر کے مسلمانوں میں بے حد عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ خاص طور پر مفتی اعظم الازہرکا فتویٰ دنیا بھر میں مستند سمجھا جاتا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مفتی اعظم جامعہ الازہر نے جو جوابی خط بھجوایا ہے اس میں نماز جمعہ اور پانچوں نمازیں گھر پر ادا کرنے کا فتویٰ دیا ہے۔

ادھر رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ اور اہلسنت و جماعت مدارس کے سربراہ مفتی منیب کا کہنا ہے کہ شہری اس مشکل وقت میں اللہ سے توبہ کریں۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ مسجدوں میں نماز جمعہ اور پانچ وقتوں کی نماز پر پابندی کے جائے مسجدوں میں تعداد کے حوالے سے فیصلہ کر سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ نمازیوں کے درمیان تین گز کا فاصلہ رکھ کر حکومت مساجد انتظامیہ کو ہدایت دے سکتی ہے

مگر نماز جمعہ اور پانچ وقت کی نماز مسجد میں ہی ادا ہو سکتی ہے۔ ادھر صدر مملکت عارف علوی نے مزید مشاورت کیلئے مفتی اعظم سعودی عرب سے فتویٰ اور رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی انہیں خط بھی بھجوانا کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4ہلاکتیں، مجموعی…

آج ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مزید افراد جاں بحق ہونے کے بعد…

13 گھنٹے
ایک ہی روز میں کورونا کے ہاتھوں 4ہلاکتیں، مجموعی تعداد 16 ہو گئی

بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں…

بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی…

14 گھنٹے
بھارت میں سکھ گرو کی وجہ سے 15 ہزار افراد قرنطینہ میں داخل بھارتی صوبہ پنجاب میں کم از کم 15 ہزار افراد سکھ مذہبی رہنما بلدیو سنگھ کی موت کی وجہ سے کورو کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں داخل کرا دئیے گئے۔بلدیو سنگھ کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکا ہے۔ 70 سالہ گرو بلدیہ سنگھ کی وجہ سے اب تک15 ہزار افراد کو قرنطینہاختیار کرنا پڑ گیا۔ وہ حال ہی میں کورونا زدہ ملک اٹلی اور جرمنی کے تبلیغی دورے سے واپس لوٹے تھے۔ بعد ازاں تبلیغ کیلئے درجنوں گاؤں میں گئے۔ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ 19 افراد جو پہلے ہی گرو سے رابطے میں تھے ان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔ مزید 200 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا ابھیآنا باقیہے۔ کورونا وبا کے حوالے سے اسے بھارت بھر میں سب سنجیدہ ترین الرٹ کہا جا رہا ہے۔متاثرہ گاؤں کے ہر گھر کو انتہائی سخت پابندیوں کے باوجود خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ویسے بھی مودی سرکار کی جانب سے پورے بھارت میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو گھر میں رہنے کی پابندی عائد ہے۔ ان متاثرہ 15 گاؤں کو 18 مارچ کو سیل کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ علاقہ گورون جین کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے تحت ان گاؤں میں 15 سے 20 ہزار افراد مرنیوالے افرا بلدیو سنگھ سے ملے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ آنجہانی گورو اور اس کے دو ساتھیوں نے یورپ سے واپسی کے باوجود آئسولیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ مرنے تک سکھ گرو تبلیغ کا کام کرتے رہے۔ اس کیس نے کینیڈا میں مشہور پنجابی گلوکار سندھو موس والا کو حیران کر دیا۔ اس نے آنجہانی بلدیو سنگھ کے حوالے سے ایک گانا بھی ریلیز کیا جسے یوٹیوب پر 2.3 ملین مرتبہ دو دنوں میں دیکھا اور سنا گیا۔یہ گانا بنیادی طور پر موت سے متعلق ہے اور اس میں گاؤں کو موت کے سائے سے خبردار رہنے کا کہاگیا ہے۔ پنجابی پولیس چیف ڈنکا گپتا کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں کو اسے ایک وارننگ کے طور پر لینا چاہئے۔ اب تک بھارت میں کورونا کے 918 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 20 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارتی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سارے کیسز ٹیسٹنگ کی کمی کی وجہ سے ابھی تکسامنے نہیں آ سکے۔ بہرحال بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے۔

کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

کورونا وائرس وبا کی شکل میں دنیا کے لگ بھگ تمام ممالک میں پھیل چکی ہے۔ اس وبا…

16 گھنٹے
کرکٹر سے پولیس آفیسر بننے والا بھارتی کرکٹر ہیرو بن گیا

اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے…

وینس۔ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب سے زیادہ یورپ میں اموات کا باعث…

20 گھنٹے
اٹلی میں موت کا رقص جاری، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

5 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

4 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے