بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

31-May-2020

کورونا کی ایک اور علامت سامنے آگئی

Iqra Khan Iqra Khan
71 Views 0 1 مہینہ
کورونا کی ایک اور علامت سامنے آگئی
ABC News
Posted at 20 اپریل-2020

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے دنیا ھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس سے متعلق سائنسدان دن رات تحقیقات کر رہے ہیں۔

ماہرین نے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے سماجی دوری اختیار کرنے اور لوگوں کو آپس میں مصافحہ اور گلے ملنے سے منع کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی علامات تیز بخار، خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری ہے۔

بعد ازاں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی علامات پر مزید تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت متاثر ہونے کے ساتھ پٹھوں میں تکلیف بھی ہوتی ہے۔ لیکن اب سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت ڈھونڈ لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ شخص میں پاوں کی انگلیوں میں انفیکشن یا پاوں کی انگلیاں نیلی ہونے کی علامت بھی ظاہر ہوئی ہے۔

امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایک خاتوں کے پاوں کی انگلیاں نیلی ہو گئیں جس پر اس نے اسپتال میں چیک اپ کروایا، جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی کی جانب سے ایک گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جس کے مطابق انسان کی جلد پر مختلف نشانات (جیسے مکڑی یا کسی کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والے زخم کی طرح) ہونے کا تعلق بھی کورونا وائرس سے ہے۔

ماہرین نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ اگر کسی بھی شخص کو اس طرح کے جلد کے انفیکشن کا سامنا ہو تو فوری تشخیص کرائے۔

متعلقہ خبریں

پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور۔ ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا متاثرین…

1 ہفتہ
پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

لندن۔ کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ اس…

1 ہفتہ
کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن پر دوبارہ طبی آزمائش کا آغاز

پاکستان میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

آج کرونا سے مزید 35 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 1087 ہو…

1 ہفتہ
پاکستان بھر میں کرونا سے مزید 35اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1087ہو گئی

بھارت میں لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی بے قابو ہو گیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر رکھی ہے مگر کم…

1 ہفتہ
بھارت میں لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی بے قابو ہو گیا

تازہ ترین

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

1 گھنٹہ
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

1 گھنٹہ
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ…

کراچی میں گزشتہ ہفتے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا کریش ہونے والا طیارہ جس…

3 گھنٹے
تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ ڈالرز

شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کے ایک بار پھر چرچے ہو رہے ہیں اور اس بار…

4 گھنٹے
شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے