بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-August-2020

روپے کی قدر مزید نہیں گرائیں گے۔ اسد عمر کا اعلان

paktv Avatar
679 Views 0 1 سال
افواہوں سے مارکیٹ کو نقصان اور معیشت ڈگمانے لگتی ہے
Posted at 5 اپریل-2019

کراچی۔ بجلیٗ گیسٗ پٹرولیم مصنوعات میں بار بار اضافے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سب سے زیادہ عوامی غیض و غضب کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اگلے ماہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی صورت میں ڈالر کی قیمت 170 اور روپے کی قدر میں مزید کمی کی خبروں نے غریب عوام کی راتوں کی نیند تو اڑا دی ہے مگر ان افواہوں کے معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے حکومت کی پریشانی بھی بڑھ رہی ہے۔ ان افواہوں کے توڑ کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر خود میدان میں آ گئے ہیں۔ آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے روپے کی قدر میں مزید کمی کی سختی سے تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے حکومت کو کچھ تلخ اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواہ ساز مارکیٹ کو نقصان پہنچانیکیلئے ایسی من گھڑت خبریں اچھال رہے ہیں۔

افواہوں سے مارکیٹ کو نقصان اور معیشت ڈگمانے لگتی ہے

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مجموعی طور پر 300 ارب ڈالر کی معیشت ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج اپنی صلاحیتوں سے کم نتائج دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کھربوں ڈالر کی مارکیٹ ہے ہمیں اسکے ساتھ مناسب سرمایہ کاری کیلئے اپنے قوانین میں بہتری لا کر اپنی معیشت کو اس کے ساتھ جوڑنا ہے۔ ہم عملی اقدامات کر کے معاشی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ میں پیسہ لگائیںٗ ڈالر خرید کر اپنا پیسہ برباد مت کریں۔ افواہوں سے مارکیٹ کو نقصان اور معیشت ڈگمانے لگتی ہے۔ ویڈیو لنک کی تقریب میں کاروباری شخصیات اور سٹاک ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ 

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

4 ہفتے
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

4 ہفتے
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

4 ہفتے
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے