بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-July-2020

لاہور کی بیشتر مارکیٹس بند کرنے کی تجویز سامنے آ گئی

paktv Avatar
84 Views 0 2 مہینے
لاہور کی بیشتر مارکیٹس بند کرنے کی تجویز سامنے آ گئی
GEO
Posted at 14 مئی-2020

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے بعد اسلام آباد،پشاور اور لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف بازاروں میں عوام کا رش لگ گیا۔ یوں دکھائی دیتا ہے کہ جیسے عوام کے نزدیک ملک بھر میں کرونا کا خاتمہ ہو گیا۔ دوسری جانب کرونا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

آج بھی لاہور کے بازاروں میں رش کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔ عوام اور دکانداروں کی جانب سے ضابطہ کار کی خلاف ورزی بھی کی جا رہی ہے۔ کل صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال تاجروں کے ساتھ چیمبر آف کامرس میں ملاقات کے موقع پر پھٹ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو پھر مکمل لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

آج بھی لاہور کے بازاروں میں رش کے باعث ٹریفک جام ہو گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ تاجروں کی حمایت کرنے پر اب پچھتا رہے ہیں۔ لاہور میں شاپنگ کے شوقین والدین اپنے بچوں کو لیکر آج بھی مارکیٹوں میں پہنچ گئے۔ کپڑوں اور جوتے خریدنے کے شوق میں سب کچھ بھول گئے۔ انارکلی اور مال روڈ مارکیٹس پر پولیس کی ہدایات بھی نظر انداز کر دی گئیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے لاہور کی چھوٹی مارکیٹس کھل چکی ہیں مگر وہ کرونا سے بچاؤ کیلئے ضابطہ کار کی پابندی کروانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ آج حکومت پنجاب کے اعلٰی سطحی اجلاس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت تشویش ظاہر کی گئی۔ تاجروں کے نمائندوں نے عوام سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرانے کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی تھی۔

اجلاس میں اعظم مارکیٹ، شاہ عالمی، ہال روڈ اور انارکلی کو فوری طور پر بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ ادھر اچھرہ بازار، ٹاؤن شپ بازار سمیت اہم مارکیٹس میں حفاظتی اقدامات سرے سے نظر نہیں آ رہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے دکانوں کا چالان ہو گا اگر پھر بھی بات نہ بنی تو پھر دکانیں بند کی جائیں گی۔

دوسری جانب آج کراچی میں حکومتی ضابطہ کار کی پابندی نہ کرنے پر زینب مارکیٹ سمیت کئی بڑی مارکیٹیں سیل کر دی گئیں۔ آج ملک بھر میں کرونا کے مزید 24 کیسز سامنے آ چکے ہیں جس سے کرونا اموات کی تعداد 761 جبکہ متاثرین کی تعداد 35339 ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے پر وفاق کی صوبوں سے سفارشات…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے کے حوالے سے سفارشات…

2 مہینے
پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے پر وفاق کی صوبوں سے سفارشات طلب

حکومت پنجاب کا ہفتے میں 3 روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

حکومت پنجاب کی جانب سے 9 مئی کو صوبے میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری ہونا…

2 مہینے
حکومت پنجاب کا ہفتے میں 3 روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران کی 9 مئی سے تاجروں کو کاروبار کھولنے…

آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق 9 مئی سے تاجروں کو کاروبار…

2 مہینے
آل پاکستان انجمن تاجران کی 9 مئی سے تاجروں کو کاروبار کھولنے کی ہدایت

اسٹیٹ بنک کا دو لاکھ افراد کو بے روزگار ہونے سے بچانے…

کراچی۔سٹیٹ بنک نے کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں دو لاکھ سے زائد افراد کو…

2 مہینے
کمپنیوں کو تین فیصد شرح سود پر قرضہ دیا گیا

تازہ ترین

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

12 گھنٹے
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

13 گھنٹے
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر…

وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ…

13 گھنٹے
عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا

پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔…

14 گھنٹے
پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے