بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-February-2020

خیبرپختونخوا میں آٹا بحران شدت اختیار کرنے لگا

Tariq Tariq
351 Views 0 4 مہینے
The Express Tribune
Posted at 14 اکتوبر-2019

پشاور۔ خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت میں پچھلے دو دنوں میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اب 85 کلوگرام فائن آٹے کی بوری ساڑھے چار ہزار روپے میں فروخت ہو گی۔ پہلے 85 کلوگرام فائن آٹے کی قیمت 4 ہزار روپے تھی۔

Courtesy Dunya

ایک ہفتہ پہلے ہی افغانستان کو آٹے کی سپلائی کی اجازت دی

فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے افغانستان کو آٹا سمیت دیگر اشیاء کی اجازت دینے سے مہنگائی کا ایک اور طوفان برپا ہو گا۔ حکومت کی جانب سے ایک ہفتہ پہلے ہی افغانستان کو آٹے کی سپلائی کی اجازت دی گئی تھی۔

فلور ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترسے گا۔ پشاور کے باسیوں نے بھی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ افغانستان آٹے کی ضرورت پوری کرنے کیلئے دیگر ممالک سے بھی سپلائی منگواتا ہے مگر پاکستانی آٹا نہ صرف کوالٹی میں عمدہ بلکہ قیمت میں بھی کم پڑتا ہے۔

ایک طرف آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے تو دوسری جانب روٹی کی قیمت میں بھی پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت بڑھنے سے پنجاب اور سندھ میں بھی آٹے کی سمگلنگ بڑھنے سے اس کا مصنوعی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

مشرقی وسطی میں کشیدگی سے اسٹاک مارکیٹ کو 170 ارب روپے کا…

ایران اور امریکہ کے مابین سیاسی تناؤ کی وجہ سے پیر کے روز پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں شدید…

2 مہینے

آٹے کی قیمتیں بڑھانے پر،پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 7 کروڑ…

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی جانب سے مسابقتی کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے…

2 مہینے

پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور۔ آموں کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ پاکستان آموں کے حوالے سے خوش قسمت ملک ہے۔…

5 مہینے
پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

لاہور۔ گیس کے ٹیرف میں 70 اضافے ہوتے ہی نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے…

6 مہینے
نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

تازہ ترین

والدین وکیل بیٹے سے جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی۔ بوڑھے والدین وکیل بیٹے سے اپنی جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں…

5 گھنٹے

نوازشریف کے ذاتی معالج نے آج دل کے آپریشن کی تردید کر…

لندن۔ ئی نوازشریف کے آج دل کے آپریشن کی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے تردید کر…

3 گھنٹے

کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

پشاور۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔…

2 گھنٹے
کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار…

کراچی۔ کسٹمز ہاؤس کراچی میں اسسٹنٹ کلکٹرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

2 گھنٹے
چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے