بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-January-2020

فیصل آباد میں فلور ملز کو گندم کی سپلائی روکنے سے آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں

Tariq Tariq
655 Views 0 6 مہینے
فیصل آباد میں فلور ملز کو گندم کی سپلائی روکنے سے آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں
Posted at 10 جولائی-2019

فیصل آباد۔ پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے بڑے دعوے کئے تھے کہ وہ غریبوں کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہلائے گی مگر یہاں ”کھودا پہاڑ نکلا چوہا“ والی ضرب المثل صادق آتی ہے۔ آج پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں غریب عوام کیلئے خوشی کی کوئی خبر نہیں ہے۔ بجٹ میں ہر چیز مہنگی کرنے کے بعد اب اس کے اثرات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں گندم 1450 روپے فی من فروخت

اب محکمہ خوراک نے فلور ملز مالکان کو گندم کی سپلائی بھی روک دی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ گئی۔ اب آٹے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ فیصل آباد میں محکمہ خوراک کی جانب سے 1300 روپے فی من کے حساب سے فلور ملز کو دی جانیوالی گندم کی سپلائی روک دی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم 1450 روپے فی من فروخت ہونے کی وجہ سے فلور ملز مالکان نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

حکومتی پالیسی کے مطابق اپریل سے ستمبر تک گندم کی سپلائی روک دی جاتی ہے

عوامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے مسئلے پر قابو پایا جا ئے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق اپریل سے ستمبر تک گندم کی سپلائی روک دی جاتی ہے۔ البتہ رواں مہینے کے آخر تک سرکاری طور پر گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کاغذی کارروائیوں کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ خبریں

برفباری میں 100 سے زائد افراد کو بچانے والا شخص ہیرو بن…

آپ نے فلمی زندگی میں تو بہت دیکھا ہوگا کہ سپر ہیروز جان پر کھیل کر پھنسے ہوئے…

2 دن

پنجاب حکومت اب گھروں میں سبزیاں پہنچائے گی

شہریوں کی سہولت کے لئے حکومت پنجاب نے ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے ملتان اور راولپنڈی میں…

3 دن

الیکٹرونک پے سسٹم سے 100 دنوں میں سرکاری جیب میں 50 کروڑ…

پنجاب میں الیکٹرونک پے سسٹم سے محکمہ خزانہ نے 100 دنوں میں شہریوں کی جانب سے ادائیگیوں پر…

3 دن

اوبر کا 2020 میں ہوائی ٹیکسی سروس چلانے کا اعلان

کورین کار ساز کمپنی ہنڈائی نے اوبر کے ساتھ شراکت میں ہوائی سروس دینے پر کام شروع کردیا…

6 دن

تازہ ترین

خواجہ سرا کے لئے الگ جیل بنانے فیصلہ

جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کے حوالے سے اسلام آبادہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی،جیلوں میں…

1 گھنٹہ

سترسال میں سب سے زیادہ آٹے کی قیمت ہے، مل بھی نہیں…

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان ہاوس تبدیلی آئینی ،قانونی اور…

58 منٹ

بھارت اپنا گھر ٹھیک کرے، ہمیں مشورہ نہ دیں۔ پاکستان

پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کے سفارتکار کو طلب کر کے پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق…

29 منٹ

عمران خان نے گندم پیدا کرنے والے ملک کو درآمد کرنے والا…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ ملک تھا جو گندم…

6 منٹ
پیپلزپارٹی کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے