بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

عیدالاضحٰی کے بعد تاجروں کے ملک گیر ہڑتال کیلئے رابطے تیز

Tariq Tariq
413 Views 0 5 مہینے
عیدالاضحٰی کے بعد تاجروں کے ملک گیر ہڑتال کیلئے رابطے تیز
Posted at 30 جولائی-2019

راولپنڈی۔ وفاقی بجٹ میں بھاری ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد ملک بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی شرط تسلیم نہیں کریں گے۔ وہ فکس ٹیکس دینے کیلئے تیار ہیں مگر شناختی کارڈ کی پابندی کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر نے تاجر برادری کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط واپس نہیں ہو گی۔

Courtesy Twitter

دو یا تین دن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کیلئے رابطوں کا سلسلہ جاری

وزیراعظم عمران خان نے بھی دورہ کراچی کے دوران تاجر برادری کو سردست کوئی بھی رعایت دینے سے انکار کر دیا۔ البتہ مسقبل میں انہیں تمام رعایت دیں گے۔ تاجر برادری نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے ملک گیر ہڑتال کی تھی مگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی۔ اب ایک مرتبہ پھر تاجر برادری نے عیدالاضحٰی کے بعد دوبارہ اپنے مطالبات منوانے کیلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

دو ہفتوں کے دوران ہڑتال کیلئے رابطوں میں تیزی

ملک گیر سطح پردو یا تین دن کی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کیلئے رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ باقاعدہ تاریخ کا تعین ہونے کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا جائیگا۔ پچھلے دو ہفتوں کے دوران ہڑتال کیلئے رابطوں میں مزید تیزی آ چکی ہے۔ مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ نے کہاکہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں دم توڑ چکی ہے۔

رئیل سٹیٹ کے کاروبار پر جمود طاری ہے

نئی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ رئیل سٹیٹ کے کاروبار پر جمود طاری ہے۔ معیشت کا پہیہ اس وقت رکا ہوا ہے۔ اب تاجر برادری کے پاس شٹر ڈاؤن ہڑتال کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انجمن تاجران پنجاب کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ ہڑتال کے فیصلے پر اتفاق ہو چکا ہے۔ صرف تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے۔ اس وقت تاجر برادری سخت مایوسی کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں

پی آئی اے کا خسارہ 38 ارب تک پہنچ گیا

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اور اس کی کمپنیوں میں بڑے پیمانے پربد…

2 دن

بڑی الیکٹرک کار کمپنی کا پاکستان میں پلانٹس لگانا کا اعلان

دنیابھر میں 44 پلانٹس میں برقی گاڑیاں اور پارٹس بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی کا پاکستان میں…

3 دن

مریم اورنگزیب اورپی ٹی آئی ارکان کی اسمبلی میں جھڑپ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج گرما گرمی کا ماحول رہا۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب…

3 دن
مریم اورنگزیب اورپی ٹی آئی ارکان کی اسمبلی میں جھڑپ

پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، سوئس بینک اکاؤنٹس تک رسائی مل گئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان معشیت کے لئے ایک بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو بینک…

4 دن

تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے ہیں۔ ان کا استقبال بحرین شاہ سلمان بن حماد بن عیسی…

5 گھنٹے
وزیر اعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے

آج کا دن سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی یاد…

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر کو پاکستان کی تاریخ میں دو سانحات…

4 گھنٹے
آج کا دن سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی یاد دلاتا ہے، چیف جسٹس

ترکی نے امجد اسلام امجد کیلئے سرکاری ایوارڈ کا اعلان کر دیا

ترکی نے سرکاری ایوارڈ انٹرنیشنل آرٹ اینڈ کلچر پرائز پاکستان کے نامور ادیب، شاعر اور ڈرامہ نگار امجد…

3 گھنٹے
ترکی نے امجد اسلام امجد کیلئے سرکاری ایوارڈ کا اعلان کر دیا

بھارتی پولیس کا یونیورسٹی کے طلبا پر بہیمانہ تشدد

بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے شہریوں…

2 گھنٹے
بھارتی پولیس کا یونیورسٹی کے طلبا پر بہیمانہ تشدد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے