بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2020

ڈیم نہ بننے سے ڈیڑھ کروڑ ایکڑ فٹ میٹھا پانی سمندر برد

paktv Avatar
624 Views 0 1 سال
مزید ڈیم نہ بننے سے ڈیڑھ کروڑ ایکڑ فٹ میٹھا پانی سمندر برد
Posted at 13 اپریل-2019

کراچی۔ آبی ماہرین نے نئی صدی کے آغاز سے پہلے ہی عالمی برادری کو خبردار کر دیا تھا کہ آئندہ حریفوں کے درمیان جنگیں پانی کے ایشو پر لڑی جائیں گی۔ پاکستان میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح پر بھی آبی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ آبی ماہرین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ 2024ء تک پنجاب بھی بلوچستان جیسی پانی کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے۔ آبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اگر پاکستان بروقت کالا باغ ڈیم بنا لیتا تو آج اسے پانی کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ نئے آبی ذخائر نہ بننے کے علاوہ پرانے ڈیمز کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں بھی تشویش ناک حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اگر پاکستان بروقت کالا باغ ڈیم بنا لیتا تو آج اسے پانی کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑتا

رواں برس بھی ڈیڑھ کروڑ ایکڑ فٹ میٹھا پانی سمندر برد ہو جائے گا جس سے کم از کم دو بڑے ڈیمز پانی سے بھرے جا سکتے ہیں۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران تربیلا ڈیم کا لیول14 فٹ بڑھ گیاہے، 2017ء میں ڈیڈ لیول 1378 فٹ تھا جو بڑھ کر 1392 فٹ کی سطح پر آ گیا، 1977ء میں تربیلا ڈیم آپریشنل ہوا تو اس کے آبی ذخائر کی صلاحیت ایک کروڑ 10 لاکھ ایکڑ فٹ تھی جو اب 70 لاکھ ایکڑ فٹ رہ گئی ہے۔ آئندہ چند برسوں میں مٹی کی بھرائی کے باعث دنیا کے بڑے ڈیموں میں شمار ہونیوالا تربیلا ڈیم کا یہ سٹیٹس بھی ختم ہو جائے گا۔ پانی کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں کمی سے مجموعی ملکی پیداوار میں بھی کمی آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی بنک نے 1967ء میں دریائے سندھ پر واقع تربیلا ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی۔ اسکی لمبائی 9 ہزار فٹ اور چوڑائی 485 فٹ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

پی ٹی اے نے پب جی گیم پر پابندی ختم کر دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پب جی گیم پر پابندی ہٹا دی ہے۔ پی ٹی…

4 ہفتے
پی ٹی اے کا پب جی گیم پرعائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

کھانوں سے متعلق اشتہارت اور بائے ون گیٹ ون فری آفر پر…

کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد دنیا بھر میں لاک ڈاون کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں…

4 ہفتے
کھانوں سے متعلق اشتہارت اور بائے ون گیٹ ون فری آفر پر پابندی لگ گئی

انسٹاگرام کی جانب سے فون کا کیمرہ استعمال کرنے کا انکشاف

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس صارفین کی جاسوسی کرتے ہیں جبکہ فیس بک اور انسٹاگرام کے…

4 ہفتے
انسٹاگرام کی جانب سے فون کا کیمرہ استعمال کرنے کا انکشاف

سپریم کورٹ نے پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ دیدیا

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے ملک میں یوٹیوب…

1 مہینہ
سپریم کورٹ نے پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ دیدیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے