بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-August-2020

بظاہر یہ ایمنسٹی سکیم بھی امیروں کو نوازنے کا ذریعہ لگتی ہے

paktv Avatar
715 Views 0 1 سال
بظاہر یہ ایمنسٹی سکیم بھی امیروں کو نوازنے کا ذریعہ لگتی ہے
Posted at 17 اپریل-2019


اسلام آباد۔ موجودہ حکومت کو قائم ہوئے آٹھ ماہ ہو چکے ہیں مگر وہ ہر کام عجلت اور جلد بازی میں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں ن لیگ کی حکومت کیخلاف نشترزنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی تھی مگر اب وہ حکومت میں آ چکے ہیں۔ سابق حکومت نے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا تو وزیراعظم عمران خان نے سابق حکومت اور اسحاق ڈار کے خوب لتے لئے۔ انکا کہنا تھا کہ ن لیگ والے ایمنسٹی سکیم کے ذریعے اپنے کرپٹ ساتھیوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ اب انہوں نے بھی نئی ایمنسٹی سکیم لانے کا اعلان کیا۔ کل منگل کو کابینہ کے ہونیوالے اجلاس میں اس کی منظوری دی جانی تھی مگر کابینہ اراکین کی طرف سے بعض تحفظ کے بعد اس پر مزید مشاورت کیلئے ذیلی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا۔ کابینہ اجلاس کی منظرعام پر آنیوالی اندرونی کہانی کے مطابق بعض اراکین نے کہا کہ نئی ایمنسٹی سکیم کو اسی انداز میں منظور کر لیا گیا تو مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہیں ہوں گے۔

عوام کو کس طرح قائل کریں کہ اس سکیم کے دوررس نتائج ہوں گے

وزراء نے سکیم کو پی ٹی آئی کے ماضی کے موقف سے یوٹرن قرار دے دیا۔ ایمنسٹی سکیم پر مزید مشاورت کیلئے وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی بنا دی گئی۔ کابینہ اراکین کے اعتراضات دور کرنے کیلئے وزیراعظم نے 17 اپریل کو کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے سوال اٹھایا کہ یہ ایمنسٹی سکیم کس طرح ماضی کی سکیموں سے مختلف ہے؟ بظاہر یہ ایمنسٹی سکیم بھی امیروں کو نوازنے کا ذریعہ لگتی ہے۔ ایسی سکیموں کی ہم مخالفت کرتے رہے ہیں اب حمایت کیسے کریں؟ عوام کو کس طرح قائل کریں کہ اس سکیم کے دوررس نتائج ہوں گے۔ کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ایف بی آر نے کم، درمیانے اور زیادہ سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے کی تین تجاویز پیش کیں۔ اسد عمر کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی چند دنوں میں ایمنسٹی سکیم کیلئے ٹیکس کی شرح کا تعین کرے گی۔ اس کی تجاویز پر ایمنسٹی سکیم کا حتمی مسودہ تیار ہو گا۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

3 ہفتے
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

4 ہفتے
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

4 ہفتے
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے